شغف
Appearance
شغف (انگریزی: Passion) والہانہ لگاؤ کو کہتے ہیں۔ یہ لگاؤ کسی شخص، شے یا دل چسپی کے موضوع کو ہو سکتا ہے جیسے کہ مذہب، کھیل، ادب، زبان وغیرہ۔
مثالیں
[ترمیم]- کولکاتا میں مقیم سکھ بھارتی فوجیوں نے اس شہر کو والہانہ انداز یا پُر شغف انداز میں اپنا مسکن بنایا، یہاں لنگر اور عوامی خدمات کے ذریعے عوام کا دل جیت لیا۔[1]
- دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر رنبیرسنگھ اردو سے والہانہ لگاﺅ یا پُر شغف انداز میں دل چسپی رکھتے ہیں، جس کا سب سے بڑا عملی ثبوت یہ ہے کہ وہ باضابطہ اردو سیکھ چکے ہیں ۔ وہ اردو کی شاعری کو بخوبی سمجھتے ہیں اور روانی کے ساتھ اردوبولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ اس بات کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے موصوف کے استقالیہ جلسے میں کہی گئی۔[2]
- سیاست اخبار کے ایک کالم کے مطابق مشاہیر سے شغف اور ان کی دست خطوں کے حصول میں گہری دلچسپی کی وجہ سے حیدرآباد، دکن سے تعلق رکھنے والے ایک ایک انجینئر سید امتیاز الدین نے جوش ملیح آبادی ، جگر مرادآبادی ، فراق گورکھپوری ، فیض احمد فیض ، مجروح سلطانپوری ، مخدوم محی الدین ، وجد ، احمد فراز ، جذبی ، مجاز لکھنوی ، علی سردار جعفری ، کرشن چندر ، راجندر سنگھ بیدی ، احتشام حسین ، آل احمد سرور ، سجاد ظہیر ، رشید احمد صدیقی ، عصمت چغتائی ، قرۃ العین حیدر اور کئی ادیبوں شاعروں کے آٹوگراف جمع کیے ۔ اسی طرح دلیپ کمار ، نوشاد ، امیتابھ بچن ، سچن ٹنڈولکر ، ایم ایف حسین ، غرض ادب ، شاعری ، فلم آرٹ سے وابستہ کئی ہستیوں کے دستخط یا دستخط شدہ تصاویر ہم نے حاصل کیں ۔ پچھلے کچھ برسوں سے یہ شوق مدھم پڑ گیا ہے ۔ خط نویسی کم ہوتی جارہی ہے ۔ ای میل اور ایس ایم ایس کا زمانہ ہے ۔ مگر یہ شغف پھر بھی کئی اور نایاب دستخطوں کی وجہ سے اور اہم ہو گیا۔ موصوف شاذ تمكنت کے چھوٹے بھائی ہیں۔[3]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "کولکاتا میں مقیم سکھ فوجیو ں کو کولکاتا سے والہانہ لگاﺅ"۔ 2021-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-04-16
- ↑ "مجھے پچپن سے ہی اردو سے لگاﺅرہاہے: ڈاکٹررنبیر سنگھ"۔ 2021-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-04-16
- ↑ آٹوگراف کلکشن ۔ ایک مشغلہ