سٹین ونسٹن
سٹین ونسٹن | |
---|---|
(انگریزی میں: Stanley Winston) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 اپریل 1946ء [1][2][3][4][5][6] آرلنگٹن |
وفات | 15 جون 2008ء (62 سال)[7][8][2] مالیبو |
وجہ وفات | حرام مغز کی ایک سے زائد رسولیاں |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ورجینیا واشنگٹن لبرٹی ہائی اسکول |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، میک اپ آرٹسٹ ، فلم ساز ، انجینئر ، مصنف ، منظر نویس |
اعزازات | |
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ٹرمینیٹر 2، ایلیئنز اور جراسک پارک جیسی فلموں میں اینیمیٹڈ کرداروں کے خالق اور آسکر ایوارڈ یافتہ سپیشل ایفیکٹس ماہر۔ سٹین ونسٹن7 اپریل 1946ء میں پیدا ہوئے۔ ورجینیا میں پلے بڑھے اور یونیورسٹی آف ورجینیا سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پسِ پردہ کام کے آغاز سے قبل 1968 میں انھوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی کوشش بھی کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سنہ 1972 میں والٹ ڈزنی سٹوڈیوز میں تین سالہ میک آپ اپرنٹس شپ بھی مکمل کی۔
سٹین نے اپنے چالیس سالہ کیرئر کے دوران سیٹون سپیل برگ، جیمز کیمرون اور ٹم برٹن جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا اور انھیں حقیقی مناظر کو کمپیوٹر امیجنگ کے ساتھ ملا کر پیش کرنے کا خالق مانا جاتا تھا۔
سٹین ونسٹن کو ’ٹرمینیٹر 2‘، ’ایلیئنز‘ اور ’جراسک پارک‘ کے لیے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وہ ’بیٹ مین ریٹرنز‘، ’ایڈورڈ سیز رہینڈز‘، ’لاسٹ ورلڈ:جراسک پارک‘، ’اے آئی‘، ’پریڈیٹر‘ اور ’ہارٹ بیپس‘ جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے۔ سٹین نے حال ہی میں مقبول ہونے والی فلم’ آئرن مین‘ پر بھی کام کیا تھا۔ 15 جون 2008 کو ان کاانتقال ہوا۔
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/13050954X — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb140120817 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w65x3821 — بنام: Stan Winston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/27612272 — بنام: Stan Winston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?157655 — بنام: Stan Winston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Stan Winston — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/9b03b3674a5d45e9b39ee7a316883463 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://latimesblogs.latimes.com/entertainmentnewsbuzz/2008/06/stan-winston-de.html
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/13050954X — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولائی 2015 — اجازت نامہ: CC0