مندرجات کا رخ کریں

سلام اے مریم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میڈونا (مریم) اور بچہ (یسوع) - مصور Taddeo di Bartolo کی جانب سے بنائی گئی 1400ء کی تصویر، فنون مریمیہ کی ایک مثال
بشارت مریم، از مصور Fra Angelico۔

سلام اے مریم (انگریزی: Hail Mary، (لاطینی: Ave Maria)‏) یا فرشتوں کا سلام (انگریزی: Angelic Salutation) ایک روایتی دعا ہے جو کتاب مقدس سے ماخوذ ہے اور کنواری مریم کی تکریم کے لیے کاتھولک کلیسیا میں بشکل روزری پڑھی جاتی ہے۔ مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا میں بھی کچھ فرق کے ساتھ یہ دعا رائج ہے۔ اسی طرح کچھ پروٹسٹنٹ مثلاﹰ لوتھریوں کے یہاں بھی یہ دعا مستعمل ہے۔ دعا کا بیشتر متن لوقا کی انجیل سے ماخوذ ہے۔

متن

[ترمیم]

دعا کا اردو متن حسب ذیل ہے:

لاطینی اصل دعا اردو ترجمہ دعا

Ave Maria,
gratia plena Dominus tecum;
Benedicta tu in mulieribus,
et benedictus fructus ventris tui, Jesus.
Sancta Maria, Mater Dei ora pro nobis peccatoribus,
nunc et in hora mortis nostrae.

سلام اے مریم
پُر فضل خُداوند تیرے ساتھ ہے
تو عورتوں میں مبارک ہے
اور مبارک ہے تیرے پیٹ کا پھل یسوع
اے مقدسہ مریم خدا کی ماں
ہم گناہ گاروں کے واسطے دعا کر
اب اور ہماری موت کے وقت۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]