مندرجات کا رخ کریں

زلیخا رابنسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زلیخا رابنسن
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1977-06-29) 29 جون 1977 (عمر 47 برس)
لندن انگلینڈ
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ خاکی   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات شین ڈول (شادی. 2009; طلاق. 2014)
عملی زندگی
مادر علمی امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس (–1997)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زلیخا رابنسن ایک برطانوی اداکارہ ہیں۔ زلیخا رابنسن سال 1977 کے ماہ جون کی 29 تاریخ کو پیدا ہوئیں۔ زلیخا رابنسن کی جائے پیدائش انگلینڈ کا مشہور شہر لندن ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہیں، ان کی شادی 2009 میں ہوئی  مگر پانچ ماہ کے قلیل عرصے میں ہی ان کی طلاق ہو گئی۔ ان کے برادر کا نام الیسٹیر رابنسن ہے اور وہ پودوں سے متعلقہ تحقیق کے ماہر ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

وہ لندن میں پیدا ہوئیں مگر ان کی پرورش مختلف ممالک میں ہوئی جن میں تھائی لینڈ، ملیشیا شامل ہیں۔ ان کی والدہ ہندوستانی نژاد برمی ہیں اور ان کے والد انگریز ہیں۔ ان کے اجداد میں اسکاٹ لینڈ اور ایرانی نسل بھی شامل ہے۔ [2][3][4][5]

کیریءر

[ترمیم]

زلیخا رابنسن نے اپنی فلمی شروعات 2000 کی تجرباتی فلم ٹائم کوڈ سے کی۔ انھوں نے 2001 کی سیریز دی لون گن میں پر شائقین کی توجہ حاصل کی جو ایکس فائلز فرنچائز کا حصہ ہے۔ انھوں نے ویس ایڈیلی  کا کردار ادا کیا جو ایک پراسرار چور ہوتی ہے، وہ اکثر تینوں مرکزی کرداروں  کی مدد کرتی تھی(اور کبھی کبھی رکاوٹ بھی پیدا کر دیتی تھی)۔

زلیخا رابنسن کا پہلا مرکزی کردار اسے مراکش لے آیا، جہاں جانسٹن کی ہدایت کاری میں مغربی مہاکاوی ہیڈالگو(2004) میں ویگو مورٹینسن اور عمر شریف کے مقابل، جزیرہ نامی فلم میں ایک انیسویں صدی کی عربی شہزادی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم لمبی دوری  برداشت کرنے والے گھڑ سوار فرینک ہاپکنز کی کہانی بیان کرتی ہے۔ 2006 میں، اس نے اسی نام کی کتاب پر مبنی میرا نائر کی مشہور فلم دی نیم سیک میں موشومی مزومدار نامی بنگالی کردار ادا کیا۔

2007 میں، زلیخا رابنسن نے ایچ بی او(HBO) سیریز روم میں معاون کردار ادا کیا اور اگلے سال فاکس پولیس ڈراما نیو ایمسٹرڈیم میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ(NYPD) کی جاسوس ایوا مارکیز کا کردار ادا کیا۔ رابنسن نے اسی ڈرامے کے پانچویں سیزن کے دوران میں 2009 میں ٹی وی سیریز لوسٹ(Lost) کی کاسٹ میں شمولیت اختیار کی، چھٹے سیزن کے لیے اسے باقاعدہ سیریز میں اداکاری کا بھرپور موقع  دیا گیا۔ 2012 میں، وہ ہوم لینڈ(ٹی وی سیریز) کے دوسرے سیزن میں رویا حماد کے طور پر متواتر اقساط میں کام کرنے والی کردار میں جلوہ گر ہوئیں۔ رابنسن نے سنسنی خیز ڈراما فلم دی بوائے میں بھی معاون کردار ادا کیا۔ انھوں نے شین ڈوئل سے شادی کی مگر یہ شادی مختصر عرصہ ہی قائم رہی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ناشر: امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹسNotable Past Students
  2. "Zuleikha Robinson"۔ Zuleikha Robinson Online۔ 2005۔ 2018-10-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-05
  3. Reshmi Sengupta (30 مئی 2005)۔ "Living up to her namesake.۔."۔ دی ٹیلی گراف (بھارت)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-05-06
  4. Evening Standard Magazine (11 دسمبر 2009)
  5. Erica Abeel (2005)۔ "Zuleikha Robinson"۔ Zuleikha Robinson Online۔ 2016-08-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-30