مندرجات کا رخ کریں

ریٹارٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریٹارٹ۔

ریٹارٹ شیشے کا ایک جدید آلہ یا برتن جس سے تیزاب یا عرق تیار کیا جاتا ہے۔ یہ برتن مکمل طور پر ایک ہی شے کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہ انبیق کی جدید اور اصلاح شدہ شکل ہے۔

کیمیا کی صنعت میں ریٹارٹ ایک فضائی اثرات سے محفوظ برتن ہے جس میں مرکبات کو کیمیاوی رد عمل کے لیے بھانپ دی جاتی ہے۔ اس سے گیس کی شکل میں مصنوعات تیار ہوتے ہیں جنہیں جمع کرنے والے برتن میں یکجا کیا جاتا ہے یا انھیں مزید زیرعمل لایا جاتا ہے۔ اس طرح کے صنعتی پیمانے کے مطابق ریٹارٹوں کو شیل تیل کی نکاسی اور کوئلے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تیل کے شیل کو بھانپ دینے سے شیل تیل، شیل تیل کی گیس اور شیل کا استعمال کیا جانا عام طور سے ریٹارٹنگ کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے == == حوالہ جات

[ترمیم]