مندرجات کا رخ کریں

رینڈیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رینڈیر

ہرن کے خاندان کا ایک پالتو جانور۔ ٹنڈرا شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اس کا دودھ پیتے ہیں، بالوں سے کمبل بناتے ہیں اور کھال سے پوشاک بناتے ہیں۔ اسے برف پر پھسلنے والی گاڑیوں میں بھی جوتا جاتا ہے۔ یہ ہرن کے خاندان کا واحد جانور ہے جس کے نر اورمادہ دونوں کے سینگ ہوتے ہیں۔ اس کی موٹی کھال اور فربھی اسے دوسرے ہرنوں سے ممتاز کرتی ہے۔ مادہ ایک سے دوتک بچے جنتی ہے۔ مدت حمل 230 دن تا 242 دنہوتا ہے۔ عمر تقریباً 15 سال تک ہوتی ہے۔