دلائی لاما پنجم
دلائی لاما پنجم | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 21 اکتوبر 1617ء [1] تبت |
||||||
وفات | 2 اپریل 1682ء (65 سال)[1] تبت |
||||||
مناصب | |||||||
دلائی لاما (5 ) | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، مصنف [2] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | تبتی زبان [3] | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
پانچویں دلائی لاما 1617ء میں تبت کے دار الحکومت کے ایک وسطی علاقے لہوکا چنگر میں پیدا ہوئے. چوتھے دلائی لامہ کے نگران اعلیٰ کو پانچویں دلائی لامہ کے کچھ آثار ایک لڑکے میں معلوم ہوئے، جس کو دیکھنے کے لیے وہ لہوکا چنگر گیا. یہ تمام کارروائی انتہائی خفیہ رکھی گئی. مطلوبہ لڑکے کے بارے میں تمام تر چھان بین کے بعد اسے پانچواں دلائی لامہ قرار دے دیا گیا اور اسے نیگونگ لوبسانگ کا نام دیا گیا. نیگونگ گستاؤ کو بطور دلائی لامہ اس وقت نامزد کیا گیا جب تبت میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی تھی. نیگونگ 1645ء میں تبت کے سیاسی رہنما اورروحانی پیشوا کے طور پر سامنے آئے. انھوں نے اعلیٰ حکام کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں ملکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حکم صادر کیا۔ پانچویں دلائی لامہ ایک عظیم سکالر بھی تھے. انھوں نے مختلف موضوعات پر کئی کتابیں لکھیں جن میں ان کے شعری مجموعہ جات بھی شامل تھے. انھوں نے 2 تعلیمی ادارے بھی قائم کیے. دلائی لاما نے 65 سال کی عمر میں 1682ء میں وفات پائی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/119205319 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ BDRC Resource ID: https://library.bdrc.io/show/bdr:P37
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/029278244 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 مئی 2020