درزی
Appearance
درزی | |
---|---|
مونث | (اردو میں: درزن) |
جزو بہ | ہنرور ، ہنر مند |
شعبہ | کپڑا سلائی |
درستی - ترمیم |
درزی (ترکی: Terzi،مصری عربی: ترزى، آذری: Dərzi، سندھی: درزي، انگریزی: Tailor)کا لفظ درز سے نکلا ہے یعن چھوٹے چھوٹے کانٹے پرونا۔ درزی ایک ہنر کا نام نہیں ہے بلکہ ایک شعبے کا نام ہے جس میں کپڑے سیتنا،کپڑوں پرسلائی مشین سے یا دستی طور پر نقش و نگاری کرنا،کپڑے گاٹھنا، شلوار قمیض سیتنا وغیرہ شامل ہیں ، اگر مرد درج بالا کام کرے درزی کہلواتا ہے اگر خاتون کرے تو درزن کہلاتی ہے۔ہر دور میں درزی کی مانگ رہی ہے وقت کے ساتھ درزی نے اپنی مہارت کو ڈھالا ہے۔ انھوں نے کپڑے سینے اور نئے ڈیزائن اور رواجوں کو تخلیق کیا ہے۔