خفیہ پولیس
Appearance
Criminal Investigation Department
سی۔ آئی۔ ڈی نفاذ قانون کے ادارے (پاکستان) کی ایک شاخ جس کا منصب جرائم کی تحقیقات کرنا ہے۔ خفیہ پولیس کا انتخاب عموما باوردی پولیس سے ہی کیا جاتا ہے۔ انگلستان میں خفیہ پولیس کا محکمہ 1878ء میں قائم کیا گیا، جس میں 1400ء سپاہی ایک اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ماتحت تھا۔ اہم جرائم کی تحقیقات کے لیے خفیہ پولیس کی ایک الگ شاخسکاٹ لینڈ یارڈ کے نام سے قائم کی گئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا شمار دنیا کی چند مشہور پولیس تنظیموں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر صوبے کی اپنی خفیہ پولیس’’ سی۔آئی۔ڈی‘‘ ہے۔ مرکزی حکومت کے تحت خفیہ پولیس کا محکمہ سی۔آئی۔اے کہلاتا ہے۔ یہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے درجے کا محکمہ ہے اور ملک گیر نوعیت کے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔