مندرجات کا رخ کریں

جنوبی مخروط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

براعظم جنوبی امریکا کے جنوبی علاقوں میں خط جدی سے نیچے کا جغرافیائی علاقہ جنوبی مخروط (انگریزی: Southern Cone) کہلاتا ہے۔ اس علاقے میں ارجنٹائن، چلی، یوراگوئے اور پیراگوئے اور برازیل کے چند علاقے شامل ہیں۔

لاطینی امریکا کے مقابلے میں اس علاقے میں ارجنٹائن اور یوراگوئے میں عوام کی اکثریت سفید نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں خطے کے بیشتر ممالک میں فوجی آمروں کی حکمرانی تھی تاہم 1990ء کی دہائی تک ان ممالک میں جمہوریت بحال ہوئی۔

اس وقت ارجنٹائن اور چلی میں مستحکم اور جدید نظریات کی حامل حکومتیں ہی جبکہ یوراگوئے میں آزاد خیال اور لادین خیالات کی حکومت قائم ہے اور اسے اپنی پالیسیوں کے باعث لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔

نگار خانہ

[ترمیم]