مندرجات کا رخ کریں

جلال چانڈیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جلال چانڈیو
جلال چانڊيو
معلومات شخصیت
پیدائش 1944ء
پھل،ضلع نوشہرو فیروز، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات جنوری 10، 2001(2001-01-10)ء
پھل،ضلع نوشہرو فیروز، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت گلوکاری
کارہائے نمایاں
  • '
صنف لوک موسیقی
اعزازات
شاہ لطف ایوارڈ
سچل سرمست ایوارڈ

جلال چانڈیو (انگریزی: Jalal Chandio) (پیدائش: 1944ء - وفات: 10 جنوری، 2001ء) سندھ کے معروف لوک گلوکار تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

جلال چانڈیو 1944ء کو قصبہ پھل،ضلع نوشہرو فیروز، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت میر پور ماتھیلو کے علی گل مہر سے حاصل کی اور سندھ کا مشہور ساز یکتارہ (طنبورہ) کے ساتھ چپڑی بجانے میں اختصاص حاصل کیا اور یہی ان کی شناخت بنا۔ ان کی لاتعداد آڈیو کیسٹس ریلیز ہوئیں۔ ان کی شخصیت پر سندھی زبان میں فلم جلال چانڈیو بھی بنائی گئی جس میں انھوں نے بھی فن کا مطاہرہ کیا۔[2]

جلال چانڈیو اپنے خاص اسٹائل کی وجہ سے سندھ کے دیہی علاقوں میں تین دہائیوں تک مشہور ترین فنکار رہے۔[1]

اعزازات

[ترمیم]

جلال چانڈیو کو شاہ لطیف ایوارڈ اور سچل سرمست ایوارڈ سمیت 50 سے زائد اعزازات سے نوازا گیا۔[2]

وفات

[ترمیم]

جلال چانڈیو 10 جنوری، 2001ء کو میں وفات پا گئے۔ وہ پھل،ضلع نوشہرو فیروز، پاکستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]