تیرانا
تیرانا | |
---|---|
پرچم | نشان |
تاریخ تاسیس | 1614 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | البانیا [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 41°19′44″N 19°49′04″E / 41.328888888889°N 19.817777777778°E |
رقبہ | 41.8 مربع کلومیٹر |
بلندی | 110 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 418495 (مردم شماری ) (1 اکتوبر 2011)[3] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | انقرہ ایتھنز برشلونہ بیجنگ برسلز بخارسٹ بورصہ دوحہ برسلز شہر یوڈائن استنبول فلورنس [4] گرینڈ راپیدس کیف (26 اکتوبر 2021–)[5] میدرد مارسیلز ماسکو پراگ تھیسالونیکی سؤل صوفیہ بلدیہ اسٹاک ہوم ٹیورن ولنیس زگریب وینس برسلز سرقسطہ سرائیوو پوڈگوریکا پریسٹینہ میتروویتسا، کوسووہ پریزرین ویرونا [6] اسکوپیہ (2016–)[7] لوبلین (4 نومبر 2019–)[8][9] خارکیف (23 اگست 2017–)[10] |
اوقات | متناسق عالمی وقت+01:00 |
گاڑی نمبر پلیٹ | TR |
رمزِ ڈاک | 1001–1028 |
فون کوڈ | 4 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 3183875 |
درستی - ترمیم |
تیرانا البانیا کے صوبہ تیرانا کے ضلع تیرانا کا شہر ہے۔ یہ نہ صرف ملک کا دار الحکومت ہے بلکہ صوبہ تیرانا کا صدر مقام اور ضلع تیرانا کا صدر مقام بھی ہے۔ اس کی آبادی کا تخمینہ ء کے اعداد و شمار کے مطابق تھی۔ سطحِ سمندر سے اوسط بلندی 110 میٹر ہے۔ رمزِ ڈاک (پوسٹل کوڈ) 6301 ہے۔ رمزِ بعید تکلم (کالنگ کوڈ) 04 ہے۔ شہر کا محلِ وقوع 19.82 درجے مشرق اور 41.33 درجے شمال ہے۔ تیرانا اپنی چار مصنوعی جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان کے نام تیرانا جھیل، کودر۔کامزا جھیل، فرقا جھیل اور طوفینا جھیل ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]تیرانا (tirana) بہت قدیم آبادی ہے۔ اس سے 30000 سے لے کر 10000 سال پرانے اوزار ملے ہیں۔ یہ آثار اس کے قریب کوہ داجتی اور مختلف غاروں سے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قلعوں، عمارتوں اور عبادت گاہوں کے آثار بھی ملے ہیں۔ ایک قلعہ جو 520 قبل مسیح میں تعمیر ہوا تھا، جسے احمد پاشا نے اٹھارویں صدی میں دوبارہ بحال کیا، اچھی حالت میں موجود ہے۔
شہر کا سب سے بہترین دور عثمانیہ سلطنت کا ہے جس میں شہر نے بے حد ترقی کی۔ یہ دور 1418ء سے لے کر 1912ء تک رہا۔ ترکوں نے 1431ء میں تیرانا کی تاریخ میں پہلی دفعہ زمین کا اندراج کیا جس کے مطابق اس وقت تیرانا میں ساٹھ مختلف آبادیاں تھیں جن میں 2028 گھروں میں 7300 لوگ رہائش پزیر تھے۔ جبکہ 1583ء میں کی جانے والی مردم شماری کے وقت تیرانا میں 110 مختلف آبادیوں میں 2900 گھر تھے جن میں 20000 سے کچھ زائد لوگ رہتے تھے۔ لیکن موجودہ جدید تیرانا شہر 1614ء میں سلیمان پاشا نے تعمیر و آباد کیا جس میں ایک مسجد کی تعمیر بھی کی۔ اس کے علاوہ اس زمانے میں بہت کم پایا جانے والا ایک جدید تجارتی مرکز اور ترکی حمام تعمیر کروائے۔ یہ جدید شہر تجارتی کاروانوں کے راستے پر تھا اور اس وجہ سے اس نے بہت ترقی کی۔ اس زمانے میں ایک اور مسجد ادھم بے بھی تعمیر ہوئی جو آج بھی موجود ہے۔
متعلقہ مضامین
[ترمیم]ویکی ذخائر پر تیرانا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
[ترمیم]- ↑ "صفحہ تیرانا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "صفحہ تیرانا في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ http://www.instat.gov.al/media/3069/11__tirane.pdf
- ↑ https://www.comune.fi.it/pagina/firenze-internazionale/gemellaggi-e-patti-di-amicizia
- ↑ https://kyivcity.gov.ua/kyiv_ta_miska_vlada/pro_kyiv/mista-pobratimi_z_yakimi_kiyevom_pidpisani_dokumenti_pro_poridnennya_druzhbu_spivrobitnitstvo_partnerstvo/
- ↑ https://www.comune.verona.it/nqcontent.cfm?a_id=5485
- ↑ https://starportal.skopje.gov.mk/DesktopDefault.aspx?tabindex=0&tabid=172
- ↑ https://lublin.eu/lublin/wspolpraca-miedzynarodowa/miasta-partnerskie-i-zaprzyjaznione/tirana-albania-miasto-zaprzyjaznione,10807,w.html
- ↑ https://lublin.eu/lublin/wspolpraca-miedzynarodowa/miasta-partnerskie-i-zaprzyjaznione/3,strona.html
- ↑ https://infocity.kharkiv.ua/obshchestvo/goroda-pobratimy-harkova/