تخفیفی عامل
تخفیفی عامل (انگریزی: reducing agent) (جسے تخفیفہ (reductant) یا تخفیف کنندہ (reducer) بھی کہتے ہیں) وہ عنصر یا مرکب ہوتا ہے جو تخسیدی تعاملات (redox reaction) میں اپنا برقیہ کھو دیتا ہے اور ’’برقیہ وصول کنندہ‘‘ (تکسیدی عامل) کو برقیہ عطیہ کرتا ہے۔ تخسیدی تعامل میں جب تخفیفی عامل اپنا برقیہ کھو دیتا ہے تو اس کی تکسید ہو جاتی ہے۔ تخفیفی عامل، تکسیدی عاملین (Oxidizers) کی تخفیف کرتے ہیں اور تکسیدی عامل تخفیفی عاملین (reducers) کی تکسید کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر تخفیف سے مراد کسی مرکب سے آکسیجن کا اخراج ہے۔ اس لیے اس کا نام تخفیف رکھا گیا ہے۔
تعریف
[ترمیم]تکسیدی و تخفیفی تعاملات میں جب کوئی شے تکسید کر جاتی ہے کیونکہ اس نے کسی دوسری شے کو تخفیف کیا ہوگا تو اس کو ہم تخفیفی عامل کہتے ہیں۔
کوئی شے جو برقیوں کا نقصان کرے یا عطیہ دے جبکہ وہ خود تکسید کر جائے تخفیفی عامل کہلاتا ہے۔