تبسم (اداکارہ)
تبسم (اداکارہ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 جولائی 1944ء ممبئی |
تاریخ وفات | 18 نومبر 2022ء (78 سال)[1] |
وجہ وفات | دورۂ قلب [2] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
تبسم (انگریزی: Tabassum) (ولادت:کرن بالا سچدیو ، 9 جولائی 1944ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ہیں جنھوں نے 1947ء میں بطور بچی اداکارہ بیبی تبسم کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں انھوں نے ہندوستانی ٹیلی ویژن میں ٹی وی ٹاک شو کی میزبان کے طور پر ایک کامیاب ٹیلی ویژن کیریئر حاصل کیا جس کا نام تھا پھول کھلے ہین گلشن گلشن۔ یہ 1972ء سے 1993ء تک قومی ٹیلی ویژن دوردرشن پر چلتا رہا جس میں انھوں نے فلم اور ٹی وی کی شخصیات کا انٹرویو کیا۔ انھوں نے اسٹیج کمپیئر کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ چاروں میڈیم یعنی فلم، ٹی وی، ریڈیو اور ویب میں نمودار ہوئی ہیں۔ [3]
ابتدائی زندگی اور پس منظر
[ترمیم]تبسم 9 جولائی 1944ء کو بھارت کے ممبئی میں ایک ہندوستانی آزادی سینانی ایودھیا ناتھ سچدیو اور آزادی پسند سینانی ، صحافی اور مصنفہ اصغری بیگم کے ہاں پیدا ہوئیں۔ تبسم کے والد نے تبسم والدہ کے مذہبی جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کا نام تبسم رکھا، جبکہ تبسم کی والدہ نے تبسم کے والد کے مذہبی جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ان کا نام کرن بالا رکھا۔شادی سے پہلے کے دستاویزات کے مطابق ان کا سرکاری نام کرن بالا سچ دیو تھا۔[4]
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]تبسم نے بطور بچہ اداکار نرگس (1947ء) سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، اس کے بعد میرا سہاگ (1947)، منجھدھار(1947ء) اور بڑی بہن (1949ء) میں اداکاری کی۔ بعد میں انھوں نے نتن بوس کی ہدایت کاری میں فلم دیدار (1951ء) میں، نرگس کا بچپن کا کردار ادا کیا۔ مشہور گانا بچپن کے دن بھلا نہ دینا تبسم پر فلمایا گیا تھا جس کو لتا منگیشکر اور شمشاد بیگم نے گایا تھا۔[5]
ذاتی زندگی
[ترمیم]تبسم کی شادی ٹی وی اداکار ارون گوئیل کے بڑے بھائی وجے گوئل سے ہوئی ہے۔ان کے بیٹے ہوشنگ گوئل نے تین فلموں میں کام کیا ہے تم پر ہم قربان (1985ء) جسے تبسم نے پروڈیوس کیا تھا اور ہدایتکاری کی تھی جس میں انھوں نے جانی لیور کو پہلی بار بطور مزاح نگار ادا کیا تھا۔ فلم کبوتر (1987ء) اورعجیب داستان ہے یہ (1996ء) زی ٹی وی کے ذریعہ پروڈیوس کیا گیا تھا اور جے اوم پرکاش (ریتک روشن کے دادا) نے ہدایت کی تھی۔[6] 2009ء میں، ان کی پوتی خوشی (ہوشینگ کی بیٹی) نے فلم ہم پھر ملے نا ملے سے فلمی آغاز کیا۔[7]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Veteran actor Tabassum, best known for child roles and Bollywood talk show, dies of cardiac arrest at 78 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 نومبر 2022 — اقتباس: According to her son Hoshang Govil, she died on Friday evening.
- ↑ Veteran actor Tabassum Govil passes away due to cardiac arrest — اخذ شدہ بتاریخ: 19 نومبر 2022
- ↑ "From Doordarshan to YouTube: Actor Tabassum on keeping up with the times". Hindustan Times (انگریزی میں). 18 فروری 2016. Retrieved 2019-08-12.
- ↑ "Nargis, Meena Kumari, Madhubala, Suraiya... they all loved me"۔ www.rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-01
- ↑ Sangeeta Barooah Pisharoty (21 اپریل 2006)۔ "The darling of all"۔ The Hindu۔ 2006-05-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-28
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر Hoshang Govil
- ↑ "Tabassum's granddaughter in B'wood"۔ The Times of India۔ 18 جون 2009۔ 2013-12-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-28
- 1944ء کی پیدائشیں
- 9 جولائی کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 2022ء کی وفیات
- 18 نومبر کی وفیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- بھارت کی خاتون ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارت کے ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارتی اداکارہ بچیاں
- بھارتی خواتین ٹیلی ویژن صحافی
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی مزاحیہ اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن صحافی
- ممبئی کی اداکارائیں
- ممبئی کے مصنفین
- مہاراشٹر کی مصنفات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- اکیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بھارتی جریدہ مدیران