مندرجات کا رخ کریں

بریڈفورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
 
بریڈفورڈ
(انگریزی میں: Bradford ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

بریڈفورڈ
بریڈفورڈ
نشان

انتظامی تقسیم
ملک مملکت متحدہ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ بریڈفورڈ شہر   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 53°47′38″N 1°45′04″W / 53.794°N 1.751°W / 53.794; -1.751   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 64361204 مربع میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 214 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 293277 (2001)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت±00:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
BD1-BD99  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 01274  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 2654993  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ
فائل:Bradford 2.jpg
بریڈفورڈ شہرکی مرکزی شاہراہ سن برج روڈ، رات تاریکی کا ایک خوبصورت منظر
فائل:Bradford Alhambra2.jpg
الحمرا تھیٹر کی عمارت کا بیرونی منظر

بریڈفورڈ شمالی برطانیہ کے ریجن یارکشائر کا ایک شہر ہے، جو ماضی میں اون کی ملوں، اونی کپڑوں کی صنعت اور حال میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی اکثریت کے باعث مشہور ہے۔ یہ وہ شہر ہے جسے پورے برطانیہ میں سب سے پہلے ایشیائی، مسلم اور پاکستانی محمد عجیب کو 1985 میں لارڈ مئیر بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بریڈفورڈ کا ایک تعارف مایہ ناز رائٹر فیملی برونٹے سسٹرز بھی ہیں جو بریدفورڈ کے علاقے ہاورتھ میں رہائش پزیر تھی۔ ان میں ایک Emily Brontë's ہیں جن کا شہرہ آفاق “ناول ودرنگ ہائیٹس“ بہت معروف ہھے۔ اس شہر کے اور بھی کئی اعزازات ہیں۔ مثلا آج کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کا قیام اسی شہر میں ایک وولن مل لسٹر ہل مل میں عمل میں آیا۔ اسکولوں میں بچوں کے لیے کھانا پہلے اسی شہر کے اسکولوں سے شروع کیا گیا تھا جبکہ اسی شہر کو برطا نیہ بھر میں سب سے پہلے مسلمان بچوں کے لیے حلال کھانا 1984 میں فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ لوگ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ بریڈفورڈ میں ہی سب سے پہلے حلال گوشت کی فروخت شروع کی گئی تھی تاہم اس دعویٰ کا ثبوت نہیں ہے۔ البتہ یہ طے ہے یہاں پر ایک تاجر غلام حسین شاہ المعروف گلاسی شاہ کو جون 1950 میں حلال گوشت کا لائسنس دیا گیا تھا۔ غلام حسین بریڈفورڈ میں حلال گوشت فروخت کرنے والا پہلا تاجر تھا۔ یہ برطانیہ کا واحد شہر ہے جس میں اب تک آٹھ مسلمان اور پاکستانی لارڈ مئیر منتخب ہو چکے ہیں جن میں محمد عجیب، رنگزیب چوہدری اور کونسلر [[غضنفر خالق]2011،12نویدہ اکرام، 2013،14 خادم حسین، 2017،18 عابد حسین جماعتی، 2018،19 ظفر علی اعوان ،2021،22 شبیر حیسن شامل ہیں۔ اس شہر میں مسلمانوں کے کونسلر اپنی آبادی سے زیادہ ہیں۔ کل ایشیائی و مسلم کونسلروں کی تعداد تادم تحریر 21 ہے (شہر کے کل کونسلروں کی تعداد اس وقت 90 ہے)۔ جن میں زیادہ ایشیائی کونسلرز لیبر اور دوسرے نمبر پر کنزرویٹو پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے ہیں البتہ 2 کونسلر لبرل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھی منتخب ہوئے ہیں۔

فائل:Bradford Lister Park2.jpg
لسٹر پارک کا کارٹ رائٹ ہال

محل وقوع

[ترمیم]

بریڈفورڈ شہر دیکھنے والے اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ شہر ایک پیالے میں بنا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ پیالے کے ابھرے کناروں کی طرح چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر بستیاں آباد ہیں۔ اور ان بستیوں کے دامن میں پیالے کے پیندے کی مانند جگہ پر سٹی سینٹر واقع ہے۔ غالبا اسی لیے اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کوئی بھی شخص راستہ نہیں بھول سکتا، اگر کوئی ڈھلوان سے نیچے کی جانب اترنا شروع کر دے تو وہ سیدھا سٹی سینٹر پہنچ جائے گا اور اپنا راستہ پالے گا۔

فائل:Bradford City Tower.jpg
بریڈفورڈ سٹی سینٹر کا کلاک ٹاور

زمانہ قدیم کا بریڈفورڈ

[ترمیم]

قدیم زمانے میں یہاں چراگاہیں اور جنگل تھے جہاں پر قرب و جوار کے جاگیر داروں اور نوابوں کے جانور چرتے تھے۔ علاقے کے بیشتر رقبے پر جنگل تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں گیمل Gamel نامی ایک شخص گھومتا پھرتا آ گیا جسے اس خطہ کی خوبصورتی، قدرتی حسن، بہتے چشمے اور بل کھاتی ندیاں بہت پسند آئیں اور اس نے یہی مستقل قیام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گیمل نے اپنے گزراوقات کے لیے بھیڑ بکریاں رکھ لیں اور گیمل کی زندگی آرام سے کٹنے لگی۔

فائل:Bradford World War1 2.JPG
پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں قربانیاں پیش کرنے والوں کی ایک یادگار

بریڈفورڈ کے مختلف علاقے جو آج کل مکمل رہائشی علاقے ہیں جن میں لیڈز روڈ، کلیٹن، ھیٹن، لیجٹ گرین، انڈر کلف، تھانٹن روڈ، مانچسٹر روڈ وغیرہ چراگاہیں تھیں۔ اطراف سے ندی نالے نکلتے تھے جو اس جگہ پر جمع ہوتے تھے جس جگہ پر آج کل سٹی ہال ہے۔ یہ ندی نالے اب بھی زیر زمین موجود ہیں اور کئی مقامات پر ان سے پانی بہتا ہوا نظر آتا ہے۔ جب ندی نالے ایک جگہ جمع ہوئے اور ان کے گھاٹ میں وسعت آئی تو لوگوں نے اس علاقے کو Broadford کہنا شروع کر دیا۔ BROAD کا معنٰی چوڑا اور FORD کے معنٰی گھاٹ یعنی چوڑا گھاٹ کا نام دیا جو بعد ازاں BRADFORD کے نام میں تبدیل ہوا۔ ماضی کے اس گھاٹ کے اونچے ٹیلے پر جاگیر دار نے اپنی حویلی تعمیر کروائی۔ اس حویلی کو جانے والے راستے کا نام آج بھی MANER ROW یعنی جاگیردار کی حویلی کو جانے والا رستہ شہر میں موجود ہے۔ یہ سڑک اب سٹی سینٹر سے چیپ سائڈ کہلاتی ہے۔

فائل:بریڈفورڈ.jpg
بریڈفورڈ سٹی ہال کا داخلی دروازہ

شہر میں آبادی کی شروعات

[ترمیم]

شہر میں جاگیر دار یعنی نواب کی حویلی تعمیر ہونے کے بعد اس کے مزارعوں اور اس کی غریب رعایا نے اپنی جھگیاں قائم کیں۔ یہ چھوٹی سے بستی اس جگہ پر قائم کی گئی جہاں آج کل خوبصورت مارکیٹس بنی ہوئی ہیں جن میں کرک گیٹ مارکیٹ، جان اسٹریٹ مارکیٹ (جس کا نام اب کونسل نے بدل کر قویصلر رکھ دیا ہے) شامل ہیں۔ بستی آباد ہونے پر ایک دکان ایوء گیٹ IVE GATE پر کھولی گئی اور بعد ازاں حکومت کا ایک سرکاری دفتر اک مکان میں قائم کیا گیا۔ اس طرح شہر کی بنیاد رکھی گئی۔

فائل:J.B.PRIESTLEY.JPG
بریڈفورڈ، برطانیہ کے عظیم ڈامہ نگار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور براڈ کاسٹر جے-بی پرسٹلے کا مجسمہ

بریڈفورڈ کی فروخت

[ترمیم]

تاریخ بتاتی ہے کہ ماضی میں بریڈفورڈ کو ایک مرتبہ فروخت بھی کیا گیا جب سولہویں صدی میں چارلس اول نے اپنے والد کا قرض چکانے کے لیے لندن کے باسیوں کو بریڈفورڈ فروخت کر دیا۔

متبرک چشمے

[ترمیم]

بریڈفورڈ میں پانی کے کئی چشمے موجود تھے جن کے نام سے اب بھی شہر کی گلیاں منسوب ہیں۔ اکثر متبرک چشموں یعنی HOLY WELL پر پادریوں کا قبضہ تھا اور وہ ان کا پانی فروخت کرتے تھے۔ یہ پادری عوام کو بتلاتے کہ ان کے چشمہ کا پانی متبرک ہے اور اس میں مختلف امراض یعنی کسی میں آنکھوں کے امراض، کسی میں جلدی بیماریوں وغیرہ کی شفاء ہے،مگر آج کل ان چشموں کے پانی کو مضر صحت قرار دیا جاتا ہے اور کوئی ان کا پانی پینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ دیگر چشموں میں معروف جیکب ویل ہے جہاں آج کل مقامی حکومت کے دفاتر قائم ہیں۔ جیکب کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اس کے گھر کے تہ خانے میں چشمہ نکل آیا جس نے جیکب کو مستتقل آمدنی فراہم کی۔ جیکب پانی شہر میں فروخت کرکے اپنی روزی کماتا تھا۔

شراکت دار شہر

[ترمیم]
  1. عنوان : Брадфорд, город в Англии
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ بریڈفورڈ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ بریڈفورڈ في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  4. https://www.britannica.com/place/Bradford-England
  5. https://starportal.skopje.gov.mk/DesktopDefault.aspx?tabindex=0&tabid=172