مندرجات کا رخ کریں

باب:جنوبی افریقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باب جنوبی افریقہ
Welcome to the
South Africa
Portal

Unity in Diversity
Flag of South Africa
Flag of South Africa
Map of the South Africa within Africa.

جنوبی افریقا (South Africa) رسمی طور پر جمہوریہ جنوبی افریقا (Republic of South Africa) براعظم افریقا کے جنوبی حصے میں واقع ایک ملک ہے۔ اس کے شمال میں نمیبیا، بوٹسوانا اور زمبابوے واقع ہیں۔ اس کے مشرق اور شمال مشرق میں موزمبیق اور سوازی لینڈ ہیں۔ یہ دنیا کا پچیسواں بڑا ملک اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 24واں بڑا ملک ہے۔ اس کی سرحدیں بحرِ اوقیانوس اور بحرِ ہند کے ساتھ 2,798 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ ملک لیسوتھو کو بھی مکمل طور پر گھیرے میں لے لیتا ہے۔ یہ پرانی دنیا کی سرزمین پر سب سے جنوبی ملک ہے اور تنزانیہ کے بعد خط استوا کے بالکل جنوب میں واقع دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ جنوبی افریقہ حیاتیاتی تنوع کا ایک خاص علاقہ ہے، جس میں منفرد بائیومز، پودوں اور جانوروں کی زندگی ہے۔ 62 ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ، یہ ملک دنیا کی 23 ویں سب سے زیادہ آبادی والی قوم ہے اور 1,221,037 مربع کلومیٹر (471,445 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔ پریٹوریا انتظامی دار الحکومت ہے، جبکہ کیپ ٹاؤن، پارلیمنٹ کی نشست کے طور پر، قانون ساز دار الحکومت ہے۔ بلومفونٹین کو روایتی طور پر عدالتی دار الحکومت سمجھا جاتا رہا ہے۔سب سے بڑا شہر اور اعلیٰ ترین عدالت کی جگہ جوہانسبرگ ہے۔ کرنسی کا نام جنوبی افریقی رینڈ (ZAR) ہے۔ سیرل رامافوسا ملک کے صدر اور پال ماشاٹل نائب صدر ہیں۔ جبکہ ریمنڈ "رے" زونڈو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔

تقریباً اسی فیصد آبادی سیاہ فام جنوبی افریقی ہیں۔ بقیہ آبادی افریقہ کی دیگر بڑی نسلوں پر مشتمل ہے جو یورپی (سفید جنوبی افریقی)، ایشیائی (ہند۔پاک اور چینی جنوبی افریقی) اور کثیرالنسلی (رنگین جنوبی افریقی) نسب پر مشتمل ہے۔ جنوبی افریقہ ایک کثیر النسل معاشرہ ہے جس میں ثقافتوں، زبانوں اور مذاہب کی وسیع اقسام شامل ہیں۔ اس کا تکثیری خدو خال آئین کی جانب سے بارہ سرکاری زبانوں کو تسلیم کرنے سے ظاہر ہوتا ہے، جو دنیا کی چوتھی سب سے بڑی تعداد ہے۔ سنہ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق، دو سب سے زیادہ بولی جانے والی پہلی زبانیں زولو (22.7 فیصد) اور ژوسا (16.0 فیصد) ہیں۔ اگلی دو زبانیں یورپی نژاد ہیں: افریکان (13.5 فیصد) جو ولندیزی کی مقامی شکل ہے اور زیادہ تر رنگین اور سفید جنوبی افریقیوں کی پہلی زبان کے طور پر کام کرتی ہے۔ انگریزی (9.6 فیصد) برطانوی استعمار کی میراث کی عکاسی کرتی ہے اور عام طور پر عوامی اور تجارتی زندگی میں استعمال ہوتی ہے۔

متعلقہ ابواب

سرور کیش کو صاف کریں