مندرجات کا رخ کریں

ایمانداری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایمانداری کے موضوع پر لڑے جانے والے امریکی انتخاب میں دکھایا گیا پوسٹر

ایمان (انگریزی: Honesty) کے کئی معنے ہیں۔ اس کا ایک استعمال یہ ہے کہ ایک شخص ایمان سے یا اخلاص قلب سے کسی بھی طرح کی بد دیانتی کے احساس کے بغیر اپنے مُفَوِضہ فرائض کو انجام دے۔ اس معنے میں اس لفظ کو ایمانداری بھی کہا جاتا ہے۔ ایمان سے گفتگو کرنے کے معنے صاف گوئی ہے، یعنی یہ کسی بھی معاملے میں جو بھی صورت حال ہے وہ بر ملا کہے۔ اس معاملے میں کسی پہلو کو بھی نہ چھپائے یا اس پردہ پوشی کی کوشش کرے، بھلے ہی وہ کہنے والے یا سننے والے کے خلاف کیوں نہ ہو۔ ایمان مذہب اسلام کا بھی ایک تصور ہے، جس میں غائب پر یقین، خدا، اس کے رسولوں، کتابوں اور یوم آخرت پر ایقان جرو لاینفیک ہے۔

معاملات

[ترمیم]

معاملات میں ایمان یا ایمانداری سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص کسی سے اتنا ہی لے جتنا کہ اس کا حق بنتا ہے۔ بد دیانتی سے یا کسی کی مجبوری کا استحصال کرتے ہوئے کچھ پیسا کمانے کے بارے میں نہ سوچے۔ کسی کے ایمان کا حقیقی امتحان ان معاملات میں ہوتا ہے جہاں حکومت کے قوانین یا پولیس پر گرفت یا اس تک رسائی نہ کرے مگر پھر بھی وہ شخص ایمانداری کا مظاہرہ کرے۔ مشرقی دنیا میں لوگ عمومًا خدا کے خوف کی وجہ سے بد دیانتی سے بچتے ہیں جبکہ مغربی دنیا میں شہری حس (civic sense) کے تحت لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اصول پسند رویہ اپنا نے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]