مندرجات کا رخ کریں

اولیا چلبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اولیاء چلبی
Evliya Çelebi
(عثمانی ترک میں: اولیا چلبی ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 مارچ 1611(1611-03-25)ء
قسطنطنیہ، سلطنت عثمانیہ
وفات 1682ء کے بعد
قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام Tchelebi فرانسیسی
Tchalabi/Chalabi انگریزی
عملی زندگی
پیشہ مہم جو ،  مورخ ،  مصنف ،  سیاح   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عثمانی ترکی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت سیاحت نامہ ("Seyâhatnâme")
کارہائے نمایاں سیاحت نامہ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اولیاء چلبی (پیدائش:25 مارچ 1611ء – انتقال:1682ء) مشہور سیاح تھے جنھوں نے عثمانی سلطنت کے تمام حصوں اور اس کی پڑوسی ریاستوں میں 40 سال تک سیاحت کی۔

1611ء میں استنبول میں پیدا ہونے والے اولیاء عثمانی دربار سے وابستہ ایک جوہری کے صاحبزادے تھے۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ابتدا میں استنبول میں گھومے پھرے اور اہم عمارات، بازاروں، ملبوسات اور ثقافت کے بارے میں لکھنے کے بعد انھوں نے 1640ء میں شہر کے باہر کا پہلا سفر کیا۔ ان کے سفر کی روداد 10 جلدوں پر مشتمل ہے جو سیاحت نامہ کہلاتی ہے۔ ان کی اس تصنیف کو 17 ویں صدی کی عثمانی سلطنت کے ثقافتی پہلو اور طرزِ زندگی سمجھنے کے لیے انتہائی کارآمد سمجھا جاتا ہے۔ اس کتاب کی پہلی جلد استنبول جبکہ آخری جلد قاہرہ کے بارے میں ہے۔

ان کی اس تصنیف کا مکمل انگریزی ترجمہ آج تک نہيں ہوا تاہم 1834ء میں آسٹریا کے ایک مستشرق جوزف وان ہیمر نے ان کی ابتدائی دو جلدوں کا انگریزی ترجمہ کیا جو استنبول اور اناطولیہ کے بارے میں ہیں۔ یہ مکمل طور پر ناقص ترجمہ تھا اس لیے اس لیے زیادہ مقبول نہ ہو سکا تاہم چند جامعات کے کتب خانوں میں اب بھی مل سکتا ہے جس میں مصنف کا نام "اولیاء آفندی" دکھایا گیا ہے۔

اس سفر نامے کا کارآمد تعارف امریکہ کی جامعہ شکاگو کے ایک پروفیسر رابرٹ ڈینکوف نے 2003ء میں کیا جس کا نام اولیاء چلبی کی دنیا: ایک ذہین عثمانی ہے۔

اولیاء چلبی کا انتقال 1682ء میں ہوا تاہم اس بارے میں علم نہیں کہ ان کا انتقال استنبول میں ہوا یا قاہرہ میں۔

  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121017610 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ