مندرجات کا رخ کریں

انیتا ایوب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انیتا ایوب
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انیتا ایوب ایک سابق پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انھوں نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں بالی ووڈ فلموں، پاکستانی فلموں ، ٹیلی ویژن اور اشتہارات میں کام کیا ہے۔ ان کا کیرئیر مختصر لیکن بھارت اور پاکستان میں ایک متنازع کیریئر تھا ۔ ان کے بارے میں ایک افواہ تھی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے ان کا قریبی تعلق تھا۔ ۔ انھوں نے 1993 میں فلم پیار کا ترانا سے بالی ووڈ فلموں میں قدم رکھا جسے دیو آنند نے لکھا اور ہدایتکاری بھی کی تھی۔ انھوں نے ایک پاکستانی ٹیلی وژن سیریل "گردش" سے اداکاری کا آغاز کیا۔انھوں نے دیو آنند کی 1994 میں بننے والی فلم ، گینگسٹر میں ایک بار پھر اداکاری کی۔ وہ 1992 میں پاکستانی ٹی وی سیریز "حسینہ عالم" میں بھی نظر آئیں۔ [1]

بطور ماڈل ، انیتا نے 1989 میں فلپائن کے شہر منیلا میں منعقدہ مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ جب وہ مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں تو تعدد ازدواج پر ان کے تبصروں کی کی وجہ اس مقابلے سے دستبرداری پر مجبور ہوگئیں۔ [2] [3] [4]

جب وہ بھارت میں رہائش پزیر تھیں اور اپنے ویزے کی میعاد نہ بڑھا سکیں تو انھوں نے امریکا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت اور پاکستان میں کچھ فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد ، وہ نیویارک میں سکونت اختیار کرچکی ہیں ، ۔

پاکستان میں واقع آن لائن فیشن میگزین فیشن سنٹرل نے لکھا ہے کہ انیتا ایوب پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگایا گیا تھا ، مبینہ طور پر ان پر بمبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

فلمیں اور ٹیلی ویژن

[ترمیم]
  • 1995 ، دوسرا راستہ (ٹی وی سیریز)
  • 1994 ، سب کے باپ
  • 1994 ، گینگسٹر (بطور انیتا ایوب)
  • 1994 ، چلتی کا نام گاڑی
  • 1994 ، ماریہ (مختصر)
  • 1993 ، پیار کا ترانہ
  • 1992 ، حسینہ عالم (ٹی وی سیریز)
  • 1987 ، گردش (ٹی وی سیریز)

ذاتی زندگی

[ترمیم]

ایوب نے 1990 کے دہائی کے آخر میں بھارتی شہری اور گجراتی کاروباری ، سومیل پٹیل سے شادی کی۔ اپنی شادی کے بعد ، وہ نیویارک شفٹ ہو گئی۔ اس کا ایک بیٹا ہے جس کا نام شازیپ ہے۔ پٹیل سے طلاق کے بعد ، اس کی شادی ایک پاکستانی کاروباری شخصیت سبک مجید سے ہو گئی۔

انڈرورلڈ روابط

[ترمیم]

انیا ایوب کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کے داؤد ابراہیم سے بہت قریبی تعلقات تھے۔ ایک بار جب جاوید صدیق نامی پروڈیوسرنے انیتا کو ہندی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا تو ان کو مبینہ طور پر 1995 میں داؤد کے گروہ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Anita Ayub"۔ Nettv4u
  2. Asiaweek, Volume 19, 1993]
  3. Andrew Rippin (1993)۔ Muslims: The contemporary period۔ Taylor & Francis۔ ص 105, 104۔ ISBN:9780415045285
  4. "Miss Asia Pacific 1980-1989 - Pageantopolis"۔ 2020-04-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-19

بیرونی روابط

[ترمیم]