المش
Appearance
المش Almış | |
---|---|
امیر وولگا بلغاریہ | |
نویں صدی – آغاز دسویں صدی | |
والد | شلکی |
المش ایلتیبر (Almış Elteber) اسلامی نام جعفر ابن عبد اللہ وولگا بلغاریہ کے پہلے مسلمان حکمران (امیر) تھے۔ وہ شلکی (Şilki) (جن کا اسلامی نام عبد اللہ تھا) کا بیٹا تھا۔
اس نے خلیفہ بغداد کو اپنا سفیر بھیجا۔ جس کے جواب میں عباسی خلیفہ المقتدر باللہ نے احمد بن فضلان کو سفیر کے طور پر بولغار روانہ کیا جس کے نتیجہ میں خلافت عباسیہ اور وولگا بلغاریہ اتحادی بن گئے۔