ہیلی فیکس (نووا سکوشیا)
ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) | |
---|---|
(انگریزی میں: Halifax Regional Municipality) | |
ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) | |
تاریخ تاسیس | 1749 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | کینیڈا [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | نووا سکوشیا |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 44°51′16″N 63°11′57″W / 44.85444°N 63.19917°W |
رقبہ | 5490.90 مربع کلومیٹر |
بلندی | 28 میٹر [3] |
آبادی | |
کل آبادی | 440072 (مردم شماری ) (2021)[4] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | بحر اوقیانوس منطقۂ وقت |
فون کوڈ | 902 |
قابل ذکر | |
کُل ساحل | 400 km (250 mi) |
کُل نجی گھروندے | 166,675 |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 6324729 |
درستی - ترمیم |
ہیلی فیکس علاقائی بلدیہ کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا کا دار الخلافہ ہے۔ اسے غیر سرکاری طور پر ہیلی فیکس بھی کہتے ہیں۔
2006 میں شہر کی آبادی 372679 افراد تھی۔ اٹلانٹک کینیڈا میں اس کی آبادی سب سے زیادہ اور ہیلی فیکس کیوبیک کے مشرق میں سب سے بڑا شہر ہے۔
ہیلی فیکس کا شہری علاقہ مشرقی کینیڈا کا اہم معاشی علاقہ ہے جہاں حکومتی خدمات اور پرائیوٹ سیکٹر کی کمپنیوں کی کثرت ہے۔ اہم آجرین اور معاشی مراکز میں قومی دفاع کا محکمہ، حکومت کے بے شمار محکمے اور ہیلی فیکس کی بندرگاہ اہمیت رکھتے ہیں۔ زراعت، ماہی گیری، کان کنی، جنگلات اور قدرتی گیس کے ذخائر اہم ہیں جو ہیلی فیکس کے دیہاتی علاقوں میں ملتے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]موجودہ دور کی ہیلی فیکس کاؤنٹی ہزاروں سال قبل میکماق لوگوں نے بسائی تھی۔ وہ لوگ جو ہیلی فیکس کی بندرگاہ پر آباد ہوئے، نے اسے اپنی زبان میں "عظیم بندرگاہ" کہا۔ پہلی مستقل یورپی آبادی ٹاؤن آف ہیلی فیکس کے نام سے 1749 میں قائم ہوئی۔ 1996 میں صوبائی حکومت نے تمام میونسپل حکومتوں کو اکٹھا کر کے ہیلی فیکس کی ریجنل میونسپلٹی بنا دی۔ اس میں تقریباً دو سو کمیونٹیاں ہیں۔
جغرافیہ
[ترمیم]ہیلی فیکس ریجنل میونسپلٹی کا کل رقبہ 5577 مربع کلومیٹر ہے جو صوبے کے کل رقبے کا دس فیصد ہے۔ اس کا رقبہ پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے پورے صوبے کے برابر ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 165 کلومیٹر ہے۔
ساحل سمندر کٹا پھٹا ہے اور اس کی کل لمبائی 400 کلومیٹر بنتی ہے۔ اس کا شمالی کنارہ 50 سے 60 کلومیٹر خشکی میں ہے۔ زیادہ تر ساحل چٹانی ہے اور چھوٹے چھوٹے جزائر یہاں بکثرت ہیں۔ بڑی خلیجوں میں سینٹ مارگریٹ، ہیلی فیکس کی بندرگاہ، کول کی بندرگاہ وغیرہ اہم ہیں۔
شہری/دیہاتی خصوصیات
[ترمیم]میونسپلٹی بڑے طبعی علاقے پر مشتمل ہے اور اس کے درمیان میں شہری علاقہ اور ارد گرد آبادی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔
اٹلانٹک ساحل پر یہ شہری علاقہ سب سے زیادہ گنجان آباد ہے۔ وینکوور کے بعد یہ کینیڈا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ساحلی شہر ہے۔
موسم
[ترمیم]ہیلی فیکس ریجنل میونسپلٹی پر نووا سکوشیا کے ساحل کا گہرا اثر ہے۔ بقیہ کینیڈا کی نسبت یہاں کا موسم نسبتاً زیادہ معتدل یا سرد تر ہوتا ہے اور درجہ حرارت منفی 15 سے 35 ڈگری کے درمیان رہتے ہیں۔
معیشت
[ترمیم]مشرقی کینیڈا میں ہیلی فیکس کی میونسپلٹی ایک اہم معاشی مرکز ہے اور یہاں حکومتی خدمات اور پرائیوٹ کمپنیاں بے شمار موجود ہیں۔ ہیلی فیکس کاروباری، بینکاری، حکومتی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہاں کے اہم آجرین میں قومی دفاع کا محکمہ اور ہیلی فیکس کی پورٹ اہم ہیں۔ یہاں مینوفیکچرنگ کی صنعتیں بڑھ رہی ہیں۔ جائداد کی خرید و فروخت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
زراعت، ماہی گیری، کان کنی، جنگلات اور قدرتی گیس یہاں کی اہم صنعتیں ہیں۔ یہاں کل 150 فارم ہیں جن میں سے 110 مختلف خاندانوں کی ملکیت ہیں اور دیگر ماہی گیری اور سمندر کے وفاقی محکمے کے زیر انتظام ہیں۔
دیگر ذرائع میں گہرے سمندر میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر، چکنی مٹ، سونے، چونے کے پتھر اور جپسم کے ذخائر اہم ہیں۔
حکومت
[ترمیم]ہیلی فیکس کا سربراہ میئر ہوتا ہے اور 23 کونسلر اس کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ ان کو مختلف علاقوں سے چار سال کے لیے چنا جاتا ہے۔ موجودہ میئر کا نام پیٹر جے کیلی ہے۔
ہیلی فیکس ریجنل کونسل ہر طرح کی میونسپل حکومت کی ذمہ دار ہے جس میں ہیلی فیکس ریجنل پولیس، ہیلی فیکس پبلک لائبریریاں، ہیلی فیکس فائر اینڈ ایمرجنسی، ہیلی فیکس ریجنل واٹر کمیشن، پارک اور تفریح، پبلک ورکس، ویسٹ مینیجمنٹ اور پلاننگ اور ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔
تعلیم
[ترمیم]ہیلی فیکس میں پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں کا اچھا نظام موجود ہے اور پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔ 137 اسکول ہیلی فیکس کے اسکول بورڈ کے ذمے ہیں اور 3 پبلک اسکول فرانسیسی بورڈ سنبھالتا ہے جبکہ 14 پرائیوٹ اسکول الگ ہیں۔
ہیلی فیکس میں اعلٰی تعلیم کا بھی معقول انتظام ہے۔ ڈلہوزی یونیورسٹی، سینٹ میری یونیورسٹی، ماؤنٹ سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی، ہیلی فیکس کیمپس برائے یونیورسٹی سینٹ انے، یونیورسٹی آف کنگز کالج، اٹلانٹک اسکول آف تھیولوجی (تقابل ادیان)، این ایس سی اے ڈی یونیورسٹی، سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی اور نووا سکوشیا کمیونٹی کالج اہم ہیں۔ اتنے زیادہ اعلٰی تعلیمی اداروں کے سبب مشرقی کینیڈا میں ہیلی فیکس اہم تعلیمی مرکز ہے۔
میڈیا
[ترمیم]ہیلی فیکس نشریاتی اور پرنٹ میڈیا کا مرکز ہے۔ سی بی سی، سی ٹی وی اور گلوبل ٹیلی وژن اہم علاقائی مراکز ہیں۔ سی بی سی ریڈیو کا یہاں علاقائی سٹوڈیو ہے اور یہاں راجرز ریڈیو اور دیگر پرائیوٹ نشریاتی ادارے بھی ہیں۔
پرنٹ میڈیا کے حوالے سے یہاں صرف ایک روزنامہ ہے جسے دی کرونکل ہیرالڈ کہتے ہیں۔ یہاں دو مفت اخبار بھی چھپتے ہیں۔
ذرائع نقل و حمل
[ترمیم]ہیلی فیکس ریجنل کمیونٹی میں ہر طرح کی ٹرانسپورٹ موجود ہے۔
ہیلی فیکس کی بندرگاہ کینیڈا کی ایک اہم بندرگاہ ہے جہاں بے شمار کمپنیوں کے جہاز آتے ہیں۔
ہیلی فیکس سٹین فیلڈ انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہیلی فیکس اور صوبے کے بڑے حصے کے کام آتا ہے اور ملکی و غیر ملکی پروازیں یہاں سے آتی جاتی ہیں۔ سی ایف بی شئیر واٹر ہوائی فوج کا اڈا ہے اور ہیلی فیکس کی بندرگاہ کے مشرق میں ہے۔
شہر مختلف ایکسپرس ہائی ویز سے جڑا ہوا ہے۔
شہری علاقے میں میٹرو بھی چلتی ہے جو بسوں کے روٹ، بس ریپڈ ٹرانزٹ روٹ اور سواریوں والی فیریوں کو چلاتی ہے۔
عمارات اور طرز تعمیر
[ترمیم]ہیلی فیکس کے شہری علاقے میں کافی تعداد میں تاریخی عمارات ہیں تاہم میونسپل وراثت قوانین انھیں نہیں بچاتے تاہم ان کی تباہی کو مؤخر کر دیتے ہیں۔
جنوبی طرف موجود عمارات وکٹوریا عہد کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ ڈلہوزی یونیورسٹی کا کیمپس بھی اکثر فلموں اور ڈاکومنٹریوں میں دکھایا جاتا ہے۔ ڈارماؤتھ میں بھی کئی تاریخی عمارات موجود ہیں۔ شہری مرکز میں بہت ساری بلند و بالا عمارات بھی موجود ہیں تاہم یہاں عمارات کی زیادہ سے زیادہ بلندی پر پابندی عائد ہے اور جس کی وجہ سے ہر جگہ بلند و بالا عمارت کا ہونا ممکن نہیں۔
آبادی
[ترمیم]ہیلی فیکس کی آبادی 372679 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے 18 فیصد 14 سال سے کم عمر اور 11 فیصد افراد 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔
لسانی گروہ
[ترمیم]- کینیڈین 139035 37.7 فیصد
- انگریز 126210 34.2 فیصد
- سکاٹش 110065 29.8 فیصد
- آئرش 90650 24.5 فیصد
- فرانسیسی 66400 12.1 فیصد
- جرمن 44615 4.0 فیصد
- ولندیزی 14640 3.4 فیصد
- مقامی قبائل 12650 3.4 فیصد
- ویلش 8220 2.2 فیصد
- دیگر برطانوی 7045 1.9 فیصد
- اطالوی 6700 1.8 فیصد
- پولش 5375 1.5 فیصد
- اکاڈین 5270 1.4 فیصد
- یوکرائینی 4030 1.1 فیصد
- لبنانی 3795 1.1 فیصد
- چینی 3720 1.0 فیصد
- دیگر افریقی 3480 0.9 فیصد
- سیاہ فام 3205 0.8 فیصد
مذہب
[ترمیم]- 45.38 پروٹسٹنٹ
- 37.23 کیتھولک
- 01.10 دیگر مسیحی
- 00.86 مسلمان
- 00.79 مسیحی آرتھوڈکس
- 00.44 یہودی
- 00.42 بدھ مت
- 00.27 ہندو مت
- 00.05 سکھ
- 00.10 دیگر مشرقی مذاہب
- 00.17 دیگر مذاہب
- 12.90 لادین
جڑواں شہر
[ترمیم]- ہکوڈیٹ، جاپان
- کیمپچی، میکسیکو
- لیور پول، انگلینڈ
- نور فوک، ورجینیا
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "صفحہ ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "صفحہ ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ https://it-ch.topographic-map.com/map-l5htf3/Halifax/?zoom=18¢er=44.64882%2C-63.57529&popup=44.64894%2C-63.5753
- ↑ https://www12.statcan.gc.ca/census-recensement/2021/dp-pd/prof/details/page.cfm?DGUIDlist=2021A00031209&GENDERlist=1&HEADERlist=0&Lang=E&STATISTIClist=1&SearchText=Halifax
- ↑ https://www.canadainternational.gc.ca/japan-japon/bilateral_relations_bilaterales/sistercity-jumelage.aspx?lang=eng
- ↑ http://www.darrenbarefoot.com/archives/2004/11/nicknames-for-canadian-towns.html