مندرجات کا رخ کریں

عالمی اقدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عالمی اقدار (انگریزی: Universal values) ایک خاص وقت میں مثبت اور درست خوبیوں کے طور پر سمجھے جانے والے انسان کے بقائے باہمی کی خصوصیات اور معیار کا مجموعہ ہیں ۔ آفاقی اقدار اخلاقیات ، اخلاق اور فلسفہ کے مطالعہ کا موضوع ہیں۔ خاص طور پر اس کے محوریات اس کے مطالعہ کو اقدار اور قدر کے فیصلوں کے لیے وقف کرتی ہیں۔ اسی طرح انسانی حقوق بھی اسی بنیاد پر قائم ہیں جنھیں عالمی اقدار کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔[1]

چند مسلمہ اقدار

[ترمیم]

رحم دلی، گرم جوشی (ملاقات و تعلقات)، خلوص اور درد مندی جیسی عالمگیر اقدار کا دنیا کا تقریبًا ہر سلیم الفطرت شخص قدر دان ہے۔ یہ دیرپا دوستی اور مسرت کی کلیدوں کی حیثیت رکھنے والی اقدار ہیں۔[2]

مرور زمانہ میں تبدیلیاں اور نئی تعریفیں

[ترمیم]

کووڈ 19 جیسی عالمی وبا کے وقت پوری دنیا میں سیاسی اتھل پتھل اور معاشی اور سماجی عدم استحکام دیکھا گیا۔ اس کی وجہ سے 2020ء اور 2021ء میں کئی سیاسی قائدین نے اس بات اظہار کیا تھا کہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آزادی، باہمی احترام، بین الاقوامی اداروں کا احترام اور شفافیت وغیرہ جیسی عمومی عالمی فلاحی اقدار کو مختلف اندرونی اقسام سے چیلنج کا سامنا در پیش ہے، جس کے لیے یکساں اقدار، مشترکہ مفادات اور یکساں مقاصد والی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ [3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://ur.encyclopedia-titanica.com/significado-de-valores-universales[مردہ ربط]
  2. https://studybuddhism.com/ur/ahm-nkat/almgir-aqdar
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 23 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2021