مندرجات کا رخ کریں

نقصانات کی پابجائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نقصانات کی پابجائی (انگریزی: Damages) سے مراد وہ ترمیمی یا راحت جو کسی رقمی بدلے کی صورت میں کسی دعوے دار کو کسی نقصان یا زخم کی وجہ سے دی جائے۔[1] اس طرح کے دعوے کے استحقاق کے لیے دعوے دار پر لازم ہے کہ وہ عدالت میں یہ ثابت کرے کہ کسی ذمے کی ان دیکھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے زیر مشاہدہ نقصان واقع ہوا ہے۔ قانونی طور پر تسلیم کیے جانے کے لیے اس نقصان میں کوئی جائداد یا دماغی اور جسمانی زخم کا ہونا چاہیے؛ خالص معاشی نقصان کو شاذ و نادر ہی پابجائی کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔[2]

پابجائی کے معاوضوں کو مزید زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے کہ مخصوص نقصانات، جو آمدنیوں کے نقصانات کی طرح معاشی نقصانات ہیں، جائداد کے نقصانات اور طبی اخراجات اور عمومی نقصانات، جن میں غیر معاشی نقصانات شامل ہیں، جیسے کہ درد اور تکلیف اور جذباتی تناؤ[3][4]۔ معاوضوں پر ہی محتاط طے شدگی کرنے کی بجائے، عرف عام میں پابجائی برائے نام، کسی خلاف ورزی کے عین مطابق یا مثالی نوعیت کی حامل ہو سکتی ہے۔[5]

آفات سماوی کے نقصانات کی پابجائی

[ترمیم]

اکثر ملکوں میں کئی لوگ آفات سے سماوی سے متاثر ہوتے ہیں۔ جیسے کہ کسان بارش کے نہ ہونے یا طوفان کے آنے سے۔ یہ لوگ ان نقصانات کو خود سے جھیل نہیں سکتے۔ اس لیے ان کی مدد کے لیے حکومت آگے آتی ہیں۔ 2015ء میں بھارت کی نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں جگتیال ڈیویژن میں ژالہ باری اور غیر موسمی بارش سے ہوئی تباہ کاریاں اور فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جگتیال منڈل موضع نرسنگاپور اور چلگل میں فصلوں کا کافی نقصان ہوا تھا اور وہاں کے کسان بری طرح سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے پیش ریاستی حکومت حکومت نے نقصانات کا جائزہ لینے اور حکومت کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا[6]۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. International principle: Trans-Lex.org, Garner, p.416
  2. See, e.g., Spartan Steel & Alloys Ltd v Martin & Co (Contractors) Ltd [1973] 1 QB 27; Electrochrome v Welsh Plastics [1968] 2 All ER 205,, and British Celanese v Hunt [1969] 1 WLR 959
  3. Aaron Larson (25 July 2016)۔ "How Are Damages Calculated After an Injury or Lawsuit"۔ ExpertLaw۔ 13 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2017 
  4. "Actual Damages"۔ Wex۔ Cornell Law School۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2017 
  5. "Punitive Damages"۔ Wex۔ Cornell Law School۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2017 
  6. فصلوں کے نقصان کی پابجائی کرنے کا تیقن