مندرجات کا رخ کریں

خلیج منار

متناسقات: 8°28′N 79°01′E / 8.47°N 79.02°E / 8.47; 79.02
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خلیج منار
جغرافیائی متناسق8°28′N 79°01′E / 8.47°N 79.02°E / 8.47; 79.02
نکاسی طاس ممالکبھارت, سری لنکا
زیادہ سے زیادہ. لمبائی160 کلومیٹر (99 میل)
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی130–275 کلومیٹر (81–171 میل)
اوسط گہرائی1,335 میٹر (4,380 فٹ)
حوالہ جات[1][2]

خلیج منار (انگریزی: Gulf of Mannar) بحر ہند میں کم گہرے پانی کی ایک خلیج ہے جو ہندوستان کے جنوب مشرقی کنارے اور سری لنکا کے مغربی ساحلوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ خلیج 160 سے 200 کلومیٹر تک چوڑی ہے۔ خلیج میں چھوٹے چھوٹے جزیرے اور چٹانیں واقع ہیں جنہیں آدم کا پل یا راما کا پل کہا جاتا ہے، جو اسے آبنائے پالک سے جدا کرتا ہے۔

خلیج منار کی اہم بندرگاہوں میں کولمبو، سری لنکا اور ٹھوٹھوکوڈی، بھارت شامل ہیں۔ حالانکہ یہ دونوں بندرگاہیں بڑے بحری جہاز سنبھال سکتی ہیں لیکن آبنائے پالک کے گم گہرے پانی کے سبب یہاں بڑے جہاز داخل نہیں ہو سکتے۔ 2005ء میں حکومت ہندوستان نے خلیج منار اور خلیج بنگال کو آپس میں براہ راست منسلک کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد بھارت کے مشرقی اور مغربی علاقوں کو سری لنکا کے گرد چکر کاٹے کے بغیر براہ راست بحری راستے سے منسلک کرنا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے اس منصوبے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں آبنائے پالک اور خلیج منار میں سمندری حیات اور قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. J. Sacratees, R. Karthigarani (2008)۔ Environment impact assessment۔ APH Publishing۔ صفحہ: 10۔ ISBN 81-313-0407-8۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2013 
  2. Gulf of Mannar آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ slovari.yandex.ru (Error: unknown archive URL), عظیم سوویت انسائیکلوپیڈیا (in Russian)