حسنی مبارک
حسنی مبارک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: حُسني مُبارك) | |||||||
مصر کے چوتھے صدر | |||||||
مدت منصب 14 اکتوبر 1981ء – 11 فروری 2011ء | |||||||
وزیر اعظم | احمد فواد محی الدین کمال حسن علی علی محمود لطفی عاطف صدقی کمال غنزوری عاطف عبید احمد نزیف احمد شفیق | ||||||
نائب صدر | عمر سلیمان | ||||||
| |||||||
مصر کے پچاسویں وزیر اعظم | |||||||
مدت منصب 7 اکتوبر 1981ء – 2 جنوری 1982ء | |||||||
صدر | صوفی ابو طالب (نگران) | ||||||
| |||||||
مصر کے پندرہویں نائب صدر | |||||||
مدت منصب 16 اپریل 1975ء – 14 اکتوبر 1981ء | |||||||
صدر | انور السادات | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 4 مئی 1928ء [1][2][3][4][5][6] | ||||||
وفات | 25 فروری 2020ء (92 سال)[7][8][9][4][5] قاہرہ [9] |
||||||
وجہ وفات | جراحی کی پیچیدگیاں | ||||||
مدفن | عین شمس | ||||||
رہائش | قاہرہ | ||||||
شہریت | مملکت مصر (1928–1952) جمہوریہ مصر (1953–1958) متحدہ عرب جمہوریہ (1958–1971) مصر (1971–2020) |
||||||
مذہب | اہل سنت[حوالہ درکار] | ||||||
جماعت | نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی عرب سوشلسٹ یونین |
||||||
زوجہ | سوزان مبارک (1959–25 فروری 2020) | ||||||
اولاد | علاء مبارک جمال مبارک |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | مصری ملٹری اکیڈمی (–1949) | ||||||
تخصص تعلیم | military science اور طیران | ||||||
تعلیمی اسناد | بیچلر | ||||||
پیشہ | سیاست دان [10]، پائلٹ ، فوجی افسر | ||||||
مادری زبان | عربی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی [11]، انگریزی | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [12] | ||||||
الزام و سزا | |||||||
جرم | بدعنوانی قتل |
||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | مصر | ||||||
شاخ | مصری فضائیہ | ||||||
عہدہ | ایئر مارشل | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | سوئز بحران ، شمالی یمن خانہ جنگی ، 6 روزہ جنگ ، جنگ استنزاف ، جنگ یوم کپور ، لیبیا-مصر جنگ ، جنگ خلیج فارس | ||||||
اعزازات | |||||||
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1995)[13] آرڈر آف ایلی فینٹ (1986)[14] آرڈر آف اسابیلا دی کیتھولک (1985)[15] نشان عبد العزیز السعود نشان ذوالفقار وسام عمان قومی اعزاز نائجر ستارہ جمہوریہ انڈونیشیا آرڈر آف دی نیل نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج گرینڈ کولار آف دی آرڈر آف گوڈ ہوپ آرڈر آف نیشنل فلیگ |
|||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
حسنی مبارک (4 مئی 1928ء-25 فروری 2020ء) مصر کے سابق صدر تھے۔ وہ 1981ء تا 2011ء مصر کے صدر رہے اور پھر انھیں معزول کر دیا گیا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]1928ء میں قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ایک نہایت مشکل دور میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ اور اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ انھوں نے تباہ حال مصری فضائیہ کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
صدارت
[ترمیم]بظاہر ایک بے ضرر شخصیت ہونے کی وجہ سے اس وقت کے صدر نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا۔ صدر سادات کو اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے قاہرہ میں ایک فوجی پریڈ کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جس کے بعد اکتوبر سن انیس سو اکیاسی میں محمد حسنی سید مبارک منصب صدارت پر فائز ہوئے۔ صدر انوار السادات کے قتل کے وقت نائب صدر کے عہدے پر فائز حسنی مبارک کے بارے میں بہت کم لوگوں کو یہ توقع تھی کہ وہ اتنے لمبے تک برسرِ اقتدار رہیں گے۔ لیکن انھوں نے صدر سادات کے قتل کی وجہ بننے والے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے استعمال کیا۔ یوں وہ مغربی طاقتوں کے منظور نظر بن کر مصر کے عنان بادشاہ بن گئے۔ انھوں نے اپنے پورے عرصۂ اقتدار میں ملک میں ہنگامی حالت کے سہارے حکومت کی جس کے تحت شہری آزادیاں سلب کرلی گئیں اور فوج اور سیکیورٹی اداروں کو وسیع اختیارات حاصل رہے۔ حکومت کا اصرار تھا کہ شدت پسنداسلامی گروپوں کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یہ قوانین ضروری ہے تاکہ مصر میں سیاحت کی انتہائی اہم صنعت کو بچایا جاسکے۔
زوال
[ترمیم]صدر مبارک کے دوراقتدار میں ملک میں بظاہر استحکام رہا اور معاشی خوش حالی آئی اور شاید اسی وجہ سے مصریوں نے ان کے بلاشرکت غیر ے اقتدار کو قبول کیا۔ مگراندرون ملک بڑھتی ہوئی بے چینی، علاقائی سیاست میں ان کی گھٹتی ہوئی اہمیت اور بگڑتی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے بعد جانشینی کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات نے مصری عوام میں مختلف شبہات کو جنم دیا۔ تونس میں انقلاب کے بعد جنوری 2011 میں مصری عوام میں بیداری کی ایک لہر نے جنم لیا۔ اور عوام حسنی مبارک کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ قاہرہ کا تحریر سکوائر جمہوریت پسند لوگوں کا ٹھکانہ بن گیا۔ صدر کی جانب سے عوام کو خوش کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ لیکن ان کے ان اقدامات کا کوئی اثر نہ ہوا۔ آخر کار 10 فروری کو انھوں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن عوام نے ان کے اس اقدام کا بھی خیر مقدم نہیں کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر حسنی مبارک اقتدار سے علاحدہ ہو جائیں۔
سبکدوشی
[ترمیم]بالآخر مصری عوام کے 18 روزہ احتجاج کے بعد 11 فروری 2011ء کو مصری نائب صدر عمر سلیمان نے ان کے صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
شادی
[ترمیم]انھوں نے قاہرہ کی امریکی یورنیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والی خاتون سوزین سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے جمال اور علاء ہیں،
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0610804/ — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اکتوبر 2015
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6g761wx — بنام: Hosni Mubarak — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/mubarak-mohammed-hosni — بنام: Mohammed Hosni Mubarak — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0044684.xml — بنام: Muḥammad Ḥusnī Mubārak
- ^ ا ب Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/20891 — بنام: Hosni Moubarak
- ↑ بنام: Mohammed Hosni Mubarak — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000014272 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://www.aljazeera.com/news/2020/02/egypt-president-hosni-mubarak-dies-91-200225105344417.html
- ↑ https://www.nytimes.com/2020/02/25/obituaries/hosni-mubarak-dead.html
- ^ ا ب تاریخ اشاعت: 25 فروری 2020 — L’ancien président égyptien Hosni Moubarak est mort — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2020 — اقتباس: Hosni Moubarak est mort mardi 25 février à l’âge de 91 ans à l’hôpital militaire Galaa au Caire, a indiqué à l’AFP son beau-frère le général Mounir Thabet.
- ↑ مدیر: ایمائنول کواکو اور ہینری لوئس گیٹس — عنوان : Dictionary of African Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.oxfordreference.com/view/10.1093/acref/9780195382075.001.0001/acref-9780195382075
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13973486z — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20040223009 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 اپریل 2023
- ↑ https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل
- ↑ http://kongehuset.dk/modtagere-af-danske-dekorationer
- ↑ BOE ID: https://www.boe.es/buscar/act.php?id=BOE-A-1985-19855
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر حسنی مبارک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں حسنی مبارک سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- President Mubarakآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ presidency.gov.eg (Error: unknown archive URL) قومی مصری موقع پر تفاصیل
- Air Marshal Hosni Mubarakآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mmc.gov.eg (Error: unknown archive URL) قومی مصری فضائیہ کے موقع پر تعارف
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر حسنی مبارک
- شاہ فاروق اول سے حسنی مبارک تک
فوجی دفاتر | ||
---|---|---|
ماقبل | کمانڈر مصری فضائیہ 1972–1975 |
مابعد |
سیاسی عہدے | ||
ماقبل | مصری نائب صدر 1975–1981 |
خالی عہدے پر اگلی شخصیت عمر سلیمان
|
ماقبل | مصری وزیراعظم 1981–1982 |
مابعد |
ماقبل صوفی ابوطالب
نگران |
صدر مصر 1981–2011 |
مابعد |
سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
ماقبل | نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (مصر) 1982–2011 |
مابعد |
سفارتی عہدے | ||
ماقبل | چئرمین افریقی اتحاد 1989–1990 |
مابعد |
ماقبل | چئرمین تنظیم افریقی اتحاد 1993–1994 |
مابعد |
ماقبل | تحریک غیر متعہد 2009–2011 |
مابعد |
ویکی ذخائر پر حسنی مبارک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1928ء کی پیدائشیں
- 4 مئی کی پیدائشیں
- 2020ء کی وفیات
- 25 فروری کی وفیات
- قاہرہ میں وفات پانے والی شخصیات
- مضامین مع بلا حوالہ بیان از February 2011ء
- نشان عبد العزیز آل سعود یافتگان
- مقام و منصب سانچے
- 2011ء مصری انقلاب کی شخصیات
- آنریری نائٹس گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج
- اقدام قتل سے زندہ بچ جانے والے
- سربراہان ریاست
- سرد جنگ کے رہنما
- مصر سے عمر قید سزا یافتگان
- مصر کے نائب صدور
- مصر کے وزرائے اعظم
- مصری سنی مسلمان
- مصری صدور
- مصری مجرمین
- اکیسویں صدی کے مجرمین
- قتل کی کوشش کے مرتکب افراد
- بیسویں صدی کے مصری صدور
- مبارک خاندان
- مصر میں تدفین
- مصری ارب پتی