مفوض (عہدہ)
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، مفوض۔
مفوض (تلفظ: مُفَو + وِض / انگریزی: commissioner) کا لفظ جب کسی عہدے کے لیے استعمال ہو تو اس سے مراد ایک ایسی شخصیت کی ہوتی ہے جو تفویض (commission) یا کسی قسم کی حوالگی یا حاکمیت چلاتی ہو یعنی کسی بھی مخصوص حکومتی ادارے یا شعبے کو جاری رکھنے والی شخصیت کو مفوض کہا جا سکتا ہے اور یوں کسی ضلع کا انتظام چلانے والی شخصیت ہو یا محکمۂ پاسبان (police) سے متعلق کوئی اعلٰی اہلکار ہو اس کے لیے مفوض کا لفظ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ لاطینی زبان کے دو الفاظ com اور mettere سے ملا کر ماخوذ ہے جہاں اول الذکر باہم اور بعد الذکر رکھنا کے معنوں میں آتا ہے ؛ انہی سے پھر commit یعنی ' باہم رکھنا ' یا جوڑنا یا ربط بنانا بنا اور پھر اسی ربط قائم کرنے کے تصور سے حوالداری اور حکومتی ادارے و عوام میں ربط رکھنے والے کے لیے commissioner کا لفظ بنایا گیا۔ گو کہ اس قسم کے حکومتی عہدے ہمیشہ سے موجود رہے ہیں اور برصغیر میں بھی مغلیہ سلطنت میں اس طرح کے مفوض عہدے موجود تھے لیکن لفظ commissioner کا استعمال برطانوی راج سے اردو میں آیا اور یہاں برصغیر میں اس عہدے سے مراد، مالی اختیارات رکھنے والے اور کسی ایک یا چند اضلاع پر تفویض یا حوالگی کا اختیار رکھنے والے کی لی جاتی ہے یعنی وہ جو حاکم ضلع ہو۔