مندرجات کا رخ کریں

ضلع جیکب آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جیکب آباد ضلع سے رجوع مکرر)
ضلع جیکب آباد سنھ
ضلع جیکب آباد
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت جکوبباد   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ لاڑکانہ ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 28°17′N 68°26′E / 28.28°N 68.43°E / 28.28; 68.43   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 2686 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1176514  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

ضلع جیکب آباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔

ضلع کے مشرق میں کشمور واقع ہے، جو پہلے ضلع جیکب آباد ہی کا حصہ تھا۔ ضلع جیکب آباد کے جنوب میں شکارپور اور جنوب مغرب میں لاڑکانہ کے اضلاع واقع ہیں جبکہ شمال اور شمال مشرق کی جانب اس کی سرحدیں بالترتیب صوبہ بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد سے ملتی ہیں۔

جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے میں واقع ہے جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت 52 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس ضلع کا نام برطانوی راج کے دور کے علاقائی انگریز حاکم جنرل جان جیکب کے نام سے موسوم ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ خان گڑھ کہلاتا تھا لیکن علاقے کے لیے جنرل جان جیکب کی خدمات کے عوض اس علاقے کو جیکب آباد کا نام دیا گیا۔

تازہ ترین قومی مردم شماری، جو 1998ء میں ہوئی، کے مطابق ضلع کی کل آبادی 14،25،572 ہے جس میں سے 24 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پزیر ہے۔ ضلعی صدر مقام جیکب آباد شہر ہے۔

انتظامی تقسیم

[ترمیم]

ضلع انتظامی طور پر 3 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

آبادیاتی خصوصیات

[ترمیم]

ضلع کی بیشتر آبادی (96.3 فیصد) مسلمان ہے جبکہ سب سے بڑی اقلیت ہندو (3.5 فیصد)ہیں، جو ضلع کے شہری علاقوں میں کاروباری اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔

ضلع میں سب سے زیادہ سندھی زبان بولی جاتی ہے (94.14 فیصد) جبکہ بلوچستان کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے دوسری سب سے بڑی زبان بلوچی ہے (3.15 فیصد) شہری علاقوں میں اردو میں بولی اور سمجھی جاتی ہے جبکہ ملک کی دیگر علاقائی زبانوں، پنجابی، پشتو، سرائیکی وغیرہ، کے بولنے اور سمجھنے والے بھی موجود ہیں۔

ذرائع نقل و حمل

[ترمیم]

جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اور بلوچستان کو سندھ سے ملانے والا ایک اہم راستہ یہیں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لیے جیکب آباد کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم پڑاؤ ہے جہاں سے سکھر اور لاڑکانہ سے آنے والی ریل گاڑیاں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کو جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع جیکب آباد قومی شاہراہ کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں سے منسلک ہے۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے لیے ریل گاڑیاں اور بسیں وغیرہ چلتی ہیں۔

جیکب آباد کا شہباز فضائی اڈا پاک فضائیہ کے زیر انتظام ہے لیکن یہاں سے مسافر پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی کی حیثیت سے پاکستان سے یہ فضائی اڈا امریکی افواج کے حوالے کیا ہے جنھوں نے جنگ افغانستان میں مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانے بنانے اور اپنے فوجیوں کو رسد کی فراہمی کے لیے اس فضائی اڈے کا بھرپور استعمال کیا۔ آج بھی امریکی فوجی اہلکاروں اور ہوائی جہازوں کی بڑی تعداد اس اڈے پر موجود ہے۔

مشہور شخصیات

[ترمیم]

جیکب آباد سیاسی حوالے سے سندھ میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والی کئی سیاسی شخصیات اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہوئیں جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ ضلع جیکب آباد في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)