ویکیپیڈیا:معطلی کی حکمت عملی
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: کسی بھی صارف کو اس کے غیر مناسب رویہ کی بنا پر ترمیم کاری سے (جزوی یا مکمل طور پر) معطل کیا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ برادری بھی کرتی ہے اور مجلس مصالحت بھی۔ |
معطلی نام ہے کسی صارف کو ویکیپیڈیا کے بعض یا تمام صفحات میں ترمیم سے باز رکھنے یا کچھ مخصوص قسم کی ترمیموں سے روکنے کا۔ معطلی کا دورانیہ مختصر، طویل اور لامحدود بھی ہو سکتا ہے۔
معطلی کسی تنازع کے حل کے نتیجے میں بھی عمل میں آتی ہے۔ معطلی کی اس کارروائی کو برادری کی متفقہ رائے سے یا مجلس مصالحت کے فیصلے پر انجام دیا جاتا ہے۔ البتہ بعض مخصوص مقامات پر منتظمین بھی از خود معطل کر سکتے ہیں۔ معطلی عموماً کل ویکی سطح پر لگائی جاتی ہے جس کے بعد معطل صارف کہیں بھی کسی قسم کی ترمیم نہیں کر سکتا، البتہ اسے محدود بھی کیا جا سکتا ہے مثلاً کسی موضوع سے معطلی جس کے نتیجے میں صارف اس مخصوص موضوع پر موجود صفحات میں ترمیم نہیں کر سکتا وغیرہ۔
کسی صارف کو معطل کرنا اور اس پر پابندی عائد کرنا دو مختلف عمل ہیں۔ پابندی -یعنی تکنیکی طور پر صارف یا کسی آئی پی پتے کو ویکیپیڈیا میں ترمیم سے باز رکھنا- عموماً منتظمین کی جانب سے عائد کی جاتی ہے۔ نیز پابندیاں اکثر و بیشتر فوری مشکلات مثلاً تخریب کاری یا ترمیمی جنگ کو حل کرنے کے لیے لگائی جاتی ہیں۔ جبکہ معطلی کے ذریعہ صارف کو فنی طور پر ترمیم کاری سے نہیں روکا جاتا، تاہم پابندی کی کارروائی کو معطل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]