احمد اسلم علی
علی احمد اسلم گلاسگو میں رہنے والے پاکستانی سکاٹش ہیں جنھیں چکن تکہ مصالحہ کا موجد کہا جاتا ہے۔
پیدائش
مسٹر علی‘ کے نام سے پہچان رکھنے والے علی احمد اسلم پاکستان کے صوبہ پنجاب [1]میں 1945ء کو پیدا ہوئے تھے،[2]
شیش محل ریسٹورنٹ گلاسکو
اپنے نوجوانی کے دنوں میں 1958ء کو اپنے خاندان کے ہمراہ سکاٹ لینڈ چلے گئے تھے،[3] جہاں انھوں گلاسگو کے مغربی کنارے پر 1964ء میں ’شیش محل‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا[4][5]
چکن تکہ مصالحہ
علی احمد اسلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے چکن تکہ ڈش 1970ء کی دہائی میں تیار کی تھی جب انھیں ایک گاہک نے کہا تھا کہ کیا کوئی ایسا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے جس سے ان کا چکن تکہ کم خشک ہو۔
انھوں نے اس کا حل ٹماٹر ساس کی مدد سے نکالا۔ انھوں نے ٹماٹر سوپ کے کین کی مدد سے بھی یہ ڈش مختلف انداز میں تیار کی، جسے بہت پسند کیا گیا۔[6]
چکن تکہ مصالحہ کی ڈش اُن کے ریستوران میں ایجاد ہوئی تھی۔
ان کے مطابق ہم نے یہ سوچا کہ ہم چکن ساس کے ساتھ بہتر تیار کر سکتے ہیں۔ یہاں سے ہی پھر ہم نے چکن تکہ ساس کے ساتھ بنانا شروع کر دیا جس میں دہی، کریم اور مصالحے موجود تھے۔ عموماً گاہک ’ہاٹ کری‘ کو ترجیح نہیں دیتے لہٰذا ہم نے اس ڈش کو دہی اور کریم کے ساتھ تیار کرنا شروع کیا۔[7]
ان کی متعارف چکن تکہ مصالحہ ڈش کے سابق وزیرخارجہ رابن کک بھی دلدادہ تھے۔علی احمد اسلم سکاٹ لینڈ میں سُپر علی کے نام سے مشہور تھے[8]
وفات
19 دسمبر[9]2022ء بروز سوموار کو گلاسگو (سکاٹ لینڈ) میں 77 سال کی عمر میں وفات پائی،[10][11]
ان کی موت کے سوگ میں شیش محل ہوٹل کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔[12]
حوالہ جات
- ↑ https://www.urduvoa.com/a/6886164.html
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/articles/crg7relkj4po
- ↑ https://dailypakistan.com.pk/22-Dec-2022/1523679?version=amp
- ↑ https://dailypakistan.com.pk/22-Dec-2022/1523679
- ↑ https://www.city42.tv/22-Dec-2022/98104
- ↑ https://jang.com.pk/news/1173649