آرتھر ملر
آرتھر ملر بیسویں صدی کے چند مشہور ترین امریکی مصنفین میں سے تھے جو اپنی تحریروں کے ذریعے امریکی اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے تھے۔
آرتھر ملر 1915ء میں نیو یارک میں پیدا ہوئے اور ان کے والد اگرچہ ایک کپڑوں کی فیکٹری کے مالک تھے لیکن 1929 میں امریکی معیشت میں آنے والی بدحالی سے متاثر ہوئے۔
آرتھر ملر نے ذاتی محنت سے صحافت کے شعبے میں اپنی تعلیم کے اخراجات برداشت کیے اور وہ ایک ریڈیکل مصنف کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ وہ اپنے لبرل خیالات کی وجہ سے جلد ہی امریکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ملک میں شروع کی جانے والی کمیونسٹ مخالف مہم میں زیر اعتاب آئے لیکن تفتیش کے دوران اپنے کمیونسٹ دوستوں کے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کی شہرت کی ایک اور وجہ 1956 میں مشہور امریکی اداکارہ مارلن منرو سے ان کی شادی بھی تھی۔ ایک سنجیدہ دانشور اور مصنف کے ایک فلمسٹار کے ساتھ اس ملاپ پر کئی لوگوں کو بہت حیرانی بھی ہوئی تھی۔
آرتھر ملر کو 1949 میں تینتیس برس کی عمر میں ’ ڈیتھ آف دی سیلز مین‘ لکھنے پر ادب کا پلٹزر انعام ملا تھا۔
آرتھر ملر کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’ اے ویو فرام اے برج‘ اور ’دی لاسٹ یانکی‘ شامل ہیں۔
11فروری 2005 کو ان کا انتقال ہوا۔ آرتھر ملر کی اسسٹنٹ جولیا بولس کے مطابق ان کا انتقال کنکٹیکٹ میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی۔
- 1915ء کی پیدائشیں
- 2005ء کی وفیات
- آزادئ اظہار کے فعالیت پسند
- اکیسویں صدی کے امریکی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- اکیسویں صدی کے مضمون نگار
- امریکی آپ بیتی نگار
- امریکی لاادری
- امریکی مرد منظر نویس
- امریکی مرد ناول نگار
- امریکی مرد ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- امریکی یاداشت نگار
- امریکی یہود
- بیسویں صدی کے امریکی ناول نگار
- بیسویں صدی کے امریکی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بیسویں صدی کے مضمون نگار
- پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ فاتحین
- ثقافتی ناقدین
- کنیکٹیکٹ کے مصنفین
- کنیکٹیکٹ میں سرطان اموات
- مابعد جدید مصنفین
- معاشرتی ناقدین
- نیویارک شہر کے لکھاری
- یونیورسٹی آف مشی گن کے فضلا
- یہودی لاادری
- یہودی مصنفین
- یہودی ناول نگار
- ٹونی ایوارڈز فاتحین
- اکیسویں صدی کے امریکی یہودی
- لارنس اولیور ایوارڈ فاتحین
- بیسویں صدی کے امریکی یہودی
- امریکی مرد غیر افسانوی مصنفین
- امریکی سفر نامہ نگار