مندرجات کا رخ کریں

پنجگور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:38، 18 فروری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← دیا گیا؛ تزئینی تبدیلیاں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

پنجگور، صوبہ بلوچستان ایک ضلعی صدر مقام ہے۔ 1971 میں یہ اس وقت ضلع بنا جب مکران ڈویژن کو تین اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا۔ یہ ضلع ایران کی سرحد سے متصل ہے۔ پنجگور میں کل سولہ یونین کونسل ہیں اور اس کا مرکز چتکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کا مشہور دریا رخشان اسی ضلع سے گزرتا ہے۔ 2005 کے ایک اندازے کے مطابق ضلع پنجگور کی آبادی 350،000 ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پنجگور کی نمائندگی جنرل عبد القادر بلوچ کر رہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں پنجگور کی دو نشستیں ہیں۔ سال دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد ضلع پنجگور سے نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت صالح بلوچ اور حاجی اسلام بلوچ منتخب ہوئے۔ بعد ازاں رحمت صالح صوبائی وزیر صحت بھی مقررہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سینٹ صابر بلوچ کابھی تعلق پنجگور سے ہے۔

اس علاقے میں پائی جانے والی کجھوریں پاکستان کی سب سے لذیذ اور عمدہ کھجوریں سمجھی جاتی ہیں۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

عباس سرور بلوچ