مندرجات کا رخ کریں

کیمیائی مرکب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 08:47، 14 جنوری 2024ء از Tahir-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

کیمیائی مرکب، ایک ایسے مادے کو کہا جاتا ہے کہ جو دو یا دو سے زائد کیمیائی عناصر سے ملکر بنا ہو۔ اس کو انگریزی میں chemical compound کہا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ کسی مرکب میں پائے جانے والے یہ عناصر کسی بے ترتیب تناسب سے خلط نہیں ہوتے بلکہ ان میں باقاعدہ ایک کیمیائی تناسب پایا جاتا ہے اور یہ آپس میں کیمیائی رابط (chemical bond) کے ذریعہ سے جڑے ہوتے ہیں- اگرعناصر میں باقاعدہ ایک کیمیائی تناسب نہ پایا جاتا ہو، تو اس مادے کو مکسچر کہا جاتا ہے۔ مرکب سالموں کا بنا ہوتا ہے۔