بوکوحرام
بوکوحرام | |
---|---|
رہنماہان | ابو بکر شیکاؤ[1] Dan Hajia (جنگی قیدی) Abba ⚔ Abatcha Flatari ⚔ Momodu Bama ⚔ محمد یوسف ⚔ |
کاروائیوں کے علاقے | شمالی نائجیریا, شمالی کیمرون, جنوبی نائجر, چاڈ |
اتحادی | Ansaru Al-Qaeda in the Islamic Maghreb |
مخالفین | نائجیریا Civilian Joint Task Force (CJTF) کیمرون چاڈ نائجر |
لڑائیاں اور جنگیں | Nigerian Sharia conflict 2009 Nigerian sectarian violence |
بوکوحرام نائجیریا کی شدت پسند مسلح تنظیم ہے[2]۔اس تنظیم کا پورا نام جماعۃ اہل السنۃ للدعوة والجہاد ہے۔یہ تنظیم مغربی طرز تعلیم کو حرام سمجھتی ہے اس لیے اس کا نام بوکو حرام پڑ گیا اور اسی نام سے یہ مشہور ہے۔ ہاؤسا زبان میں بوکو حرام کا لفظی مطلب ”مغربی تعلیم حرام ہے“ ہوتا ہے۔
ابتدا
اس کی ابتدا محمد یوسف نامی سکالر نے رکھی جو 2009 میں مارے گئے۔ اس کے بعد اس گروپ کے کئی دھڑے ہو گئے۔ سب سے مضبوط دھڑا ابوبکر شیخاؤ کا ہے۔نائجیریا کے صوبوں مدو غری، قدونہ، کانو اور یوبے میں ان کا زیادہ اثر ہے۔ اس کی ابتداء اپنے مخالفین کے بے رحمانہ طور پر ٹارگٹ کلنگ سے شروع ہوئی اور اکثر واردات کے بعد فرار ہونے کے لیے موٹرسائیکل استعمال کی جاتی تھیں۔ ہلاک ہونے والے مخالفین کی اکثریت نمایاں اسلامی رہنما تھے۔
کاروائیاں
اس تنظیم نے 2009 سے نائجیریا کے خلاف بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ 2009 میں بوکوحرام کی بغاوت شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔
مختلف پولیس تھانوں اور فوجی بیرکوں پر حملہ کر کے وردیاں اور ہتھیار لوٹنے کے بعد ان کی مدد سے نہ صرف دہشت گرد حملے کئے بلکہ بینک بھی آسانی سے لوٹے۔[3]
شیخاؤ کی قیادت میں بوکوحرام نے بم دھماکوں اور اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران کئی غیرملکی بھی اغوا کیے گئے ہیں۔اپریل2014 میں شمالی نائجیریا کے ایک سکول سے تین سو طالبات کو اغوا کیا گیا، اور بعد میں اس بارے میں شیخاؤ نے جو بیان دیا اس کے مطابق اس نے ان لڑکیوں کو فروخت کر دیا۔ اپنی اس حرکت کے لیے اس نے جو جواز پیش کیا ، اس میں کہا کہ یہ لڑکیا ں اللہ کی ملکیت تھیں، مجھے اللہ نے حکم دیااور میں نے اللہ کی ملکیت ان لڑکیوں کو فروخت کر دیا[4]۔
تنقید
بوکو حرام کا نظریہ جہاد اور دیگر نظریات تعلیمات اسلامی کے برعکس ہیں۔ متعدد علماء نے اس سلسلے میں باقاعدہ بوکوحرام کے طرزِ استدلال کو باطل قرار دیتے ہوئے، فتاوی بھی جاری کئے ہیں۔[5]
حوالہ جات
- ↑ "Profile of Nigeria's Boko Haram leader Abubakar Shekau"۔ BBC News۔ 22 June 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013
- ↑ "بوکوحرام کے سربراہ 'ہلاک' کر دیے گئے"
- ↑ http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/05/140507_nigeria_boko_haram_profile_zz.shtml
- ↑ کالم:محمد عامرہاشم خاکوانی
- ↑ سعودی مفتی اعظم نے بوکو حرام کو گمراہ قرار دے دیا