مندرجات کا رخ کریں

"عمران نذر حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 22: سطر 22:
[[زمرہ:1942ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1942ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:علماء علوم اسلامیہ]]
[[زمرہ:علماء علوم اسلامیہ]]
[[زمرہ:کیریبین میں اسلام]]
[[زمرہ:جنوبی امریکہ میں اسلام]]

نسخہ بمطابق 10:14، 14 اکتوبر 2014ء

شیخ عمران نذر حسین، اسلامی آخرت شناسی، عالمی سیاست، معیشت، اور جدید سیاسی / سماجی و اقتصادی مسائل میں مہارت رکھنے والے ایک اسلامی سکالر، مصنف اور فلسفی ہیں۔ وہ "قرآن میں یروشلم" نامی کتاب کے مصنف ہیں۔[1][2][3][4] عمران نذار حسین کے آباء و اجداد نے بھارت سے گرمٹیا مزدوروں کے طور پر ہجرت کی تھی۔ وہ 1942ء کو ٹرینیڈاڈ کیریبین جزائر میں پیدا ہوئے۔ وہ جامعہ علیمیہ اسلامیہ کراچی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے کراچی یونیورسٹی، ویسٹ انڈیز کی یونیورسٹی، الازہر یونیورسٹی اور سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی تعلقات کے گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ سمیت اعلی تعلیم کے کئی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔

خدمات

انہوں نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی حکومت کی وزارت خارجہ میں فارن سروس آفیسر کے طور پر کئی سال کے لئے کام کیا ہے لیکن انہوں نے اسلامی مشن کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کے لئے 1985ء میں ملازمت چھوڑ دی۔ انہوں نے گریٹر نیویارک کی مسلم تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی کے اسلامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ تب دس سال کے لئے نیو یارک میں رہے۔ انہوں نے کئی امریکی اور کینیڈین یونیورسٹیوں، کالجوں، گرجا گھروں، کنیساؤں، جیلوں، کمیونٹی ہال میں اسلامی موضوعات پر لیکچر دئیے۔ عمران حسین نے امریکہ میں اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت سے بین المذاہب مکالموں میں عیسائی اور یہودی علماء کے ساتھ شرکت کی۔ وہ لانگ آئلینڈ، نیو یارک میں مسجددار القرآن میں کچھ وقت کے لئے پیش امام رہے۔ وہاں جمعہ نماز بھی پڑھاتے رہے اور مسلسل دس سال تک مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ماہانہ خطاب دیتے رہے۔ انہوں نے 29 سال کی عمر میں 1971ء میں جامعہ علیمیہ اسلامیہ کراچی سے گریجویشن کے بعد اسلام کی تبلیغ کےلئے دنیا بھر میں مسلسل اور بڑے پیمانے پر سفر کیا اور انہوں نے اسلام کے بارے میں ایک درجن سے زائد کتب لکھی ہیں۔ [5][6]


حوالہ جات

  1. "Islamic centre the voice for poor Muslims in the world, says scholar | The Brunei Times"۔ bt.com.bn۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-11
  2. ".:Plata:."۔ plata.com.mx۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-11
  3. "EGYPT - MALAYSIA Sheikh Imran Nazar Hosein: The referendum and the Constitution in Egypt are an insult to Islam - Asia News"۔ asianews.it۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-11
  4. "Online edition of Sunday Observer - Business"۔ sundayobserver.lk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-11
  5. "About Imran N Hosein"۔ imranhosein.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-11
  6. Short Biography Sheikh Imran Hosein یوٹیوب پر



بیرونی حوالہ جات